لاہور ( این این آئی) سابق گورنر پنجاب غلام مصطفی کھر نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ، جلد باقاعدہ اعلان کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق غلام مصطفی کھر نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے ۔وہ پی ٹی آئی کی قیادت سے رابطے میں ہیں اور جلد شمولیت کا باقاعدہ اعلان کردیں گے ۔ اس حوالے سے غلام مصطفی کھر نے بھی تصدیق کی ہے کہ وہ پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں اور معاملات آخری مراحل میں ہیں ۔