تازہ تر ین

پی ایس فائنل میں سکیورٹی پلان ترتیب دیدیا گیا

لاہور (ویب ڈیسک)پاکستان سپر لیگ سیزن ٹو کے فائنل کی سیکیورٹی کیلئے پی سی بی اور سکیورٹی اداروں نے ابتدائی پلان ترتیب دیدیا۔ پولیس کے ساتھ ساتھ رینجرز کے دستے بھی سیکیورٹی پر مامور ہوں گے۔ فائنل کے ٹکٹ بائیو میٹرک تصدیق کے بعد جاری کئے جائیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ایس ایل فائنل کی سیکورٹی کیلئے اعلیٰ حکام سر جوڑ کر بیٹھ گئے۔ ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ابتدائی پلان کو بھی حتمی شکل دیدی۔ جس کے مطابق سات ہزار پولیس اہلکار قذافی سٹیڈیم اور کھلاڑیوں کے روٹ پر متعین ہوں گے جبکہ سیکیورٹی کا اندرونی حصار رینجرز کے جوانوں کے سپرد کیا جائے گا۔ اسٹیڈیم کے اردگرد سڑکیں عام شہریوں کیلئے بند کر دی جائیں گی۔ فیروز پور روڈ،مین بلیوارڈ، کینال روڈ کا کچھ حصہ بند رہے گا۔ ذرائع کے مطابق وی وی آئی پیز کے لئے فٹ بال سٹیڈیم میں ہیلی پیڈ بنایا جائے گا۔ شائقین کے لئے انٹری پوائنٹس سٹیڈیم سے کم از کم ایک کلومیٹر دور ہوں گے۔ شائقین کوا سٹیڈیم تک لے جانے کیلئے شٹل سروس کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ فائنل میچ کے ٹکٹ بار کوڈ کے ساتھ ہونگے جن کی انٹری پوائنٹس پر بائیومیٹرک تصدیق ہو گی۔ جس شہری نے اپنے نام پر ٹکٹ خریدا ہو گا، صرف اسی کو اجازت دی جائے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain