تازہ تر ین

بورڈ نے شرجیل،خالدکوبڑی رسوائی سے بچایا

لاہور (نیوزایجنسیاں)سابق فاسٹ باو¿لر شعیب اختر سپاٹ فکسنگ میں ملوث شرجیل خان اور خالد لطیف پر برس پڑے، کہتے ہیں حلال اور حرام کا فرق تربیت سے ملتا ہے، دونوں کرکٹرز بورڈ کا شکریہ ادا کریں جس نے انہیں متحدہ عرب امارات میں قید سے بچا لیا۔ سپاٹ فکسنگ کیس نے قومی کرکٹرز خالد لطیف اور شرجیل خان کو آسمان سے زمین پر دے مارا۔ شعیب اختر نے دونوں کرکٹرز کے فکسنگ سکینڈل بارے بات کرتے ہوئے کہا کہ بورڈ نہ بچاتا تو دونوں کو متحدہ عرب امارات میں پانچ سے دس سال کی قید ہو سکتی تھی، اب دونوں کرکٹرز عدالت گئے تو نیا پنڈورا باکس کھل جائے گا۔شعیب اختر کا ماننا ہے کہ فکسنگ ہر جگہ ہر کھیل میں ہوتی ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ پاکستان سپر لیگ بری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لیگ کا فائنل لاہور میں ہونا بڑا قدم ہو گا۔شعیب اختر نے پی سی بی سے التجائ کی کہ شاہد آفریدی کو خیرباد کہنے کے لئے کسی تقریب کا اہتمام ضرور کیا جائے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain