ایڈیلیڈ(نیوزایجنسیاں) آسٹریلیا نے سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ میں 41 رنز سے کامیابی حاصل کی تاہم سری لنکا نے ابتدائی میچوں میں جیت کے باعث سیریز 2-1 سے اپنے نام کرلی۔ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں سری لنکا کے کپتان اپل تھرنگا نے ٹاس جیت کر میزبان آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ اور مائیکل کلنگر نے ذمہ دارانہ بلےبازی کرتے ہوئے مہمان ٹیم کو ایک بڑا ہدف دے دیا۔دونوں اوپنرز نے 79 رنز کا آغاز فراہم کیا تاہم فنچ 53 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے ۔کلنگر نے 6 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 62 رنز کی اننگز کھیلی لیکن شناکا اور مینڈس کے گٹھ جوڑ سے رن آو¿ٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔آسٹریلیا نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے۔سری لنکا کی جانب سے موناویرا اور سری وردنا نے مزاحمت کی بھرپور کوشش کی اور بالترتیب 37 اور 35 رنز بنائے لیکن ان کے علاوہ کوئی اور بلےباز بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہا۔سری لنکا کی پوری ٹیم 18 اوورز میں 146 رنز پر آو¿ٹ ہوئی۔تو انھیں میچ میں 41 رنز کی شکست ہوئی۔خیال رہے کہ سری لنکا نے ابتدائی دونوں میچوں میں کامیابی حاصل کرکے سیریز پہلے ہی اپنے نام کی تھی۔