لاہور(آئی این پی) ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ثناء میر نے کہاہے کہ ون ڈے ٹیم کی قیادت چھوڑنے سے متعلق ابھی کوئی اعلان نہیں کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ قومی ویمن ٹیم ورلڈ کپ میں اپنی عمدہ کارکردگی دکھائے گی۔بھارت سے ہار جانا کھیل کا حصہ ہے،اس ایک میچ کے علاوہ باقی میچز میں ٹیم کی پرفارمنس بھی دیکھیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد صرف ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کرنا تھا۔کوالیفائرزفائنل میںبھارت نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ فائنلسٹ ٹیموں کے ساتھ پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں بھی انگلینڈ میں شیڈول ویمنز ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں۔