دبئی (نیو ز ڈیسک) نجم سیٹھی نے لاہور میں پی ایس ایل کے فائنل کو کچھ ہندوستانی ویزوں سے مشروط کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق نجم سیٹھی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کچھ ہندوستانی افراد کو پی ایس ایل کے فائنل کے انتظامات کرنے کیلئے لاہور آنا ہے۔ تاہم ان ہندوستانیوں کو ویزے جاری نہیں کیے جا رہے۔ نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ اگر ان افراد کو اگلے 2 روز تک ویزے جاری نہ کیے گئے تو پھر لاہور میں پی ایس ایل کے فائنل کا انعقاد ممکن نہیں ہو پائے گا۔واضح رہےپاکستان میں دہشت گردی کی حالیہ لہر کے بعد پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہوتا نہیں دکھائی دے رہا جبکہ پاک فوج کی جانب سے پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرانے کیلئے سیکیورٹی کی فراہمی کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔