لاہور(خصوصی رپورٹ)لاہور بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے آئندہ ماہ ہونے والے میٹرک امتحانات کے لئے کل 806 امتحانی سنٹرز میں سے سیکورٹی کے حوالے سے 57امتحانی سنٹرز کو انتہائی حساس قرار دے دیا ۔ لاہور 16،قصور کے 16،شیخوپورہ میں 23،اور ننکانہ کے 2سنٹرز کو انتہائی حساس قرار دے دیا گیا ۔ حکومت پنجاب کی نے امتحانات کے دوران امتحانی سنٹرز کے 100میٹر کے اطراف میں دفعہ 144نفاذ کے لئے متعلقہ اضلاع کے ڈی پی اوز اور کمشنرز کو مراسلہ جاری کر دیا ۔ بورڈ انتظامیہ کی طرف سے متعلقہ اضلاع کے ڈی پی اوز اور کمشنرز کو حساس قرار دئیے گئے امتحانی سنٹرزکے اطراف میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کرنے کے لئے باقاعدہ درخوست دے دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت ملک بھر میں جاری دہشت گردی کی شدید لہر کو مد نظر رکھتے ہوئے لاہور بورڈ انتظامیہ نے بورڈ کی حدود میں قائم کئے گئے 806 امتحانی سنٹر ز میں سے 57کو انتہائی حساس قرار دے دیتے ہوئے متعلقہ اضلاع کے ڈی پی اوز اور کمشنرز کو پولیس کی اضافی نفری تعینات کرنے کے لئے درخوست دے دی ۔بورڈ ذرائع کے مطابق ہرامتحانی سنٹر میں امتحانات کے دوران ا سپیشل گارڈز کو تعینات کیا جائے گا جن کا معاوضہ بورڈ ادا کرے گا ۔
میٹرک امتحانات