تازہ تر ین

کربرنے دبئی اوپن کے فائنل4کاٹکٹ کٹوالیا

لاہور ( نیوزایجنسیاں)دبئی ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل مرحلے میں جرمنی کی عالمی نمبر دو اینجلیک کربر کا جوڑ کروشیا کی اینا کونجو کیساتھ پڑا۔ دبئی میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں جرمنی کی اینجلیک کربر نے کروشیا کی اینا کونجو کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ جرمن پلیئر نےایونٹ میں اپنی شاندار فارم کو جاری رکھا اور کوارٹر فائنل میں بھی بہترین پرفارمنس دی۔انہوں نے پہلا سیٹ دلچسپ کھیل کے بعد چھ تین سے اپنے نام کیا۔ دوسرے سیٹ میں بھی وہ اپنی حریف چھائی رہیں اور چھ دو سے باآسانی کامیابی سمیٹ کر ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ٹورنامنٹ کے فائنل فور مرحلے میں ان کا مقابلہ یوکرائن کی الینا کیساتھ ہوگا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain