تازہ تر ین

پی ایس ایل کا فائنل, ایپکس کمیٹی نے سر جھوڑ لیا

لاہور (خصوصی نامہ نگار،سپورٹس ڈیسک) پی ایس ایل فائنل کیلئے سکیورٹی انتظامات ابتک فائنل نہیں ہو سکے۔ بیٹھک پر بیٹھک اور اجلاس پر اجلاس جاری ہیں۔ امن و امان کی ذمے داری اٹھانے کے معاملے میں پنجاب حکومت گو مگو کا شکار نظر آرہی ہے۔ حتمی فیصلہ آج ایپکس کمیٹی اجلاس کے بعد ہونے کا امکان ہے۔پنجاب ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج طلب کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب اجلاس کی صدارت کریں گے۔ کور کمانڈر لاہور، جی او سی اور دیگر اعلیٰ افسران اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر صوبے میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد اور آپریشن رد الفساد کے حوالے سے پیش رفت کا جائرہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کروانے کا معاملہ بھی زیرغور آئے گا۔ لاہور میں پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ کے حوالے سے پنجاب حکومت نے انتظامات شروع کر دیے اور کھلاڑیوں کو صدر کے برابر سیکیورٹی دی جائے گی ۔پنجاب حکومت نے پاکستان سپر لیگ کا فائنل میچ قذافی سٹیڈیم میں کرانے کے حوالے سے انتظامات شروع کر دیے ہیں اور اس روز سٹیڈیم میں پاک فوج ، رینجرز اور پولیس اہلکار سٹیڈیم میں سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ 3سے 5مارچ کے دوران قذافی سٹیڈیم میں دکانوں کو بند رکھا جائے گا جبکہ شائقین کو 4مختلف مقامات سے گزر کر سٹیڈیم جانے کی اجازت ہو گی ۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین شہریار خان نے سینیٹر سعود مجید کو فائنل میچ کیلئے مفت ٹکٹ دینے سے انکار کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے خاندان کیلئے بھی جیب سے ٹکٹ خرید رہے ہیں اور سب کو اس کلچر کی حوصلہ افزائی کرنا ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ امورکے اجلاس میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیداہوگئی جب سینیٹر سعود مجید نے چیئرمین پی سی بی سے لاہور میں شیڈول پی ایس ایل فائنل کی ٹکٹیں مانگ لیں۔ شہریارخان نے مفت ٹکٹیں دینے سے صاف انکار کر دیا اور کہا کہ اپنی فیملی کے ٹکٹ بھی جیب سے خرید رہا ہوں، سب کو اس کلچر کی حوصلہ افزائی کرنا ہو گی، ایونٹ کے پاکستان میں کامیاب انعقاد کیلئے ہم سب کو مل کر کوششیں کرنی چاہئیں۔مسلم لیگ (ن)کے رہنماسینیٹر مشاہداللہ خان نے کہا ہے کہ دہشت گردی بہت بڑے پیمانے پر ختم ہوئی ہے،پی ایس ایل کا فائنل کامیابی سے لاہور میں کرائیں گے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنماسینیٹر مشاہداللہ خان نے کہا ہے کہ دہشت گردی بہت بڑے پیمانے پر ختم ہوئی ہے، پاکستان سپر لیگ کرانے والوں کو سلام ہے، دہشت گردوں کی فاٹا میں پناہ گاہیں ختم کی گئیں، کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ دہشتگردی کی نئی لہر سی پیک کی وجہ سے بھی ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ دہشتگردی کی نئی لہر پی ایس ایل کی وجہ سے ہے،پی ایس ایل کا فائنل کامیابی سے لاہور میں کرائیں گے۔ راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل کھلاڑی بھی پاکستان میں کھیلنے کو تیار ہیں، ہم نے ہر صورت اپنی پی ایس ایل کو اپنے ملک میں لانا ہے۔ راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے ہر صورت اپنی پی ایس ایل کو اپنے ملک میں لانا ہے،سکیورٹی کے تمام اقدامات کرنے کے بعد فیصلہ کیا جائے، ہمیں کرکٹ کو واپس اپنے ملک میں لانا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کیلیے لاہور میں فائنل پہلا قدم ہے، انٹرنیشنل کھلاڑی بھی پاکستان میں کھیلنے کو تیار ہیں،پی ایس ایل کا برانڈ ہمارے لوکل کھلاڑیوں کی وجہ سے بنا ہے،سکیورٹی کے تمام اقدامات کرنے کے بعد فیصلہ کیا جائے، ہمیں کرکٹ کو واپس اپنے ملک میں لانا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain