تازہ تر ین

محکمہ تعلیم کی نئی پالیسی, اساتذہ کیلئے بڑی مشکل کھڑی ہوگئی

لاہو ر(خصوصی رپورٹ) محکمہ تعلیم نے رواں سال مئی میں 80 ہزار نئے اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ نئی ریکروٹمنٹ پالیسی کے مطابق اساتذہ کو گریڈ 16،14 اور 17 ملے گا۔ نئی پالیسی میں پرائمری اساتذہ کو 9 ویں کی بجائے 14 واں کیسل دیا جائے گا۔ مئی 2017ءمیں مکمل کی جائے گی ۔ پرائمری سکولوں کے اساتذہ کو بھی گریڈ 14 دیا جائے گا۔ پرائمری سکولوں کے لئے صرف خواتین اساتذہ کو ہی بھرتی کیا جائے گا۔ ایلیمنٹری اور ہائی سکولوں میں بھرتی ہونے والے اساتذہ کو گریڈ16 ملے گا۔ جبکہ ہائر سکینڈری سکولوں میں اساتذہ کو گریڈ 17 دی جائے گا۔ پرائمری سکولوں میںاردو، انگریزی اور عربی زبان سکھانے کے ماہر اساتذہ کو بھی بھرتی کیا جائے گا۔ نئی پالیسی کے مطابق درجہ چہارم کے ملازمین کی ہر سال رکیروٹمنٹ کی جاسکے گی۔ ریکر و ٹمنٹ کے عمل کو عدالت میں چیلنج نہیں کیا جا سکے گا۔ اخبارات میں اشتہارات دینے کے بعد بھرتی کا عمل 2 ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain