تازہ تر ین

سپر لیگ کا فائنل, پنجاب حکومت کا اہم ترین فیصلہ

اسلام آباد، لاہور (نامہ نگار خصوصی) اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان کے وزیراعظم میاں نوازشریف نے لاہور میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا لاہور میں فائنل کا گرین سگنل دیتے ہوئے کہا کہ انشاءاللہ پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہو گا، سب ادارے پی ایس ایل فائنل کے لئے ایک ہو جائیں۔ وزیراعظم میاں نوازشریف نے پاکستان سپر لیگ سیزن ٹو کے لاہور میں ہونے والے فائنل میچ کے لئے کہا کہ پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہونا بری کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فائنل کے لئے سکیورٹی کے لئے سخت سے سخت اقدامات کئے جائیں اور سب ادارے فائنل کے لئے ایک ہو جائیں۔ سکیورٹی اقدامات کرانے کا ٹاسک دیدیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان سپر لیگ ٹو کا فائنل لاہور میں کرانے کا گرین سگنل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بطور وزیراعلیٰ پنجاب تمام امن وامان نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر بہترین سکیورٹی اقدامات کئے جائیں تاکہ پاکستان کی عوام کو غیر ملکی کرکٹ سٹارز دوبارہ سے یہاں پر کارکردگی دکھاتے ہوئے نظر آئیں۔ پاکستان سپر لیگ کا فائنل 5مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں منعقد کرانے کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔ پچ اور فیلڈنگ ایریا مکمل طور پر تیار کر لیا گیا۔ تماشائیوں کے بیٹھنے کیلئے انکلوژر کی تزئین و آرائش کا کام تیزی سے جاری ہے۔پاکستان سپر لیگ کا فائنل میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کرانے کیلئے پی سی بی حکام کی طرف سے اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا کام تیزی سے جاری ہے۔ٹھیکیداروں کا کہنا ہے کہ ایک دو روز میں تمام کام مکمل ہو جائے گا، تماشائیوں کو گرا¶نڈ میں جانے سے روکنے کیلئے حفاظتی خار دار تاریں لگانے کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔تماشائیوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کیلئے اسٹیڈیم کے اندر اور باہر اضافی سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر دیئے گئے ہیں۔داخلی دورازوں پر فینس لگانے اور ٹائیلز کی مرمت کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔ 6سیکیورٹی پوائنس پر تلاشی کے بعد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دی جائے گی اور میچ کے اختتام سے قبل کسی کو بھی باہر آنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز قذافی سٹیڈیم کی سراغ رساں کتوں کی مدد سے سرچنگ کی گئی ہے اوار یہ سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گا۔ پولیس اہلکاروںکی ایک بڑی تعداد بھی سٹیڈیم میں روزانہ موجود ہوں گے۔ سٹیڈیم کی سرچنگ 5 مارچ تک جاری رہے گی۔ صوبائی وزےر اطلاعات مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 2کا فائنل میچ لاہور میں کروانے کا حتمی فیصلہ ابھی تک نہیں ہوا ‘ایک سے دو روز میں طے ہو جائے گا ۔تفصیلات کے مطابق پولو گراونڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزےر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف پی ایس ایل2کا فائنل لاہور میں کروانا چاہتے ہیں،تمام سیکیورٹی ادارے حالات کا جائزہ لے رہے ہیں‘پی ایس ایل فائنل لاہور میں کرانے کا حتمی فیصلہ سیکیورٹی کلیرنس کے بعد ہی ہوپائے گا،جس کے لئے ہم ماحول کو سازگار بنارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فائنل میچ کے لئے سکیورٹی کلیرنس ہی سب سے ضروری ہے‘پاکستان سپر لیگ سیزن 2کا فائنل میچ لاہور میں کروانے کا حتمی فیصلہ ابھی تک نہیں ہوا ‘ایک سے دو روز میں طے ہو جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain