تازہ تر ین

فیصلہ خوش آئند لیکن بڑا رسک بھی, مکمل سکیورٹی کی یقین دہانی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا کہ پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہوگا اور یہ ڈے نائٹ میچ ہوگا جو5مارچ کو ساڑھے چار بجے شروع ہوگا، چینل فائیو کے ساتھ خصوصی گفتگو میں انہوںنے کہا کہ حکومت بھر پور سکیورٹی فراہم کریگی، جس کے انتظامات کرلئے گئے ہیں، سابق کرکٹر محسن حسن نے کہا کہ میرے خیال میں پی ایس ایل لاہور میں کرانے کا فیصلہ مناسب نہیں اگر پی ایس ایل کرانا تھا تو پھر ایک میچ ہی کیوں سارا پی ایس ایل پاکستان میں ہی کرالیتے، میں سمجھتا ہوں کھیل ہوتے رہیں گے اصل میں ہمیں امن چاہئے ایک جانب لاشیں گررہی ہیں اور دوسری جانب ڈھول بج رہے ہیں، یہ بالکل عقلمندانہ فیصلہ نہیں، پہلے دہشتگردی ختم کریں یہ کوئی انٹر نیشنل میچ نہیں، کلب میچ سے ہم بلاوجہ کیوں مصیبت اٹھارہے ہیں، میں نہیں جانتا اس میں ذاتی مفادات کیا ہیں، ملک میں سکون نہیں لوگ بھوکے مررہے ہیں اور آپ میچ کرانے جارہے ہیں۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے پی ایس ایل کا فائنل لاہور کرانےکا فیصلہ خوش آئند قرار دیا لیکن اب لاہوریوں کا بھی فرض ہے کہ اپنی آنکھیں اور کان کھلے رکھیں کیونکہ اگر چھوٹا سا بھی کوئی واقعہ ہوا تو یہ پنجاب حکومت کے گلے پڑجائے گا کہیں کھیل کھیل کی خوشی میں لینے کے دینے نہ پڑ جائیں، فیصلہ خوش آئند لیکن بہت بڑا رسک ہے انہوں نے بتایا میں بھی میچ دیکھنے جاو¿ں گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain