تازہ تر ین

رینجرز نے کنٹرول سنبھال لیا, کھلاڑیوں کیلئے ہیلی کاپٹرز کا انتظام

لاہور (کرائم رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ کے لیے قذافی اسٹیڈیم میں تیاریاں عروج پر ہیں ،ایک طرف تزین و آرائش کا کام جاری ہے تو دوسری جانب سیکیورٹی انتظامات کو بھی فول پروف بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔اسی سلسلے میں پاک فوج اور رینجرز جوانوں نے قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیااور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔ کے مطابق پاک فوج اور رینجرز نے قذافی اسٹیڈیم پہنچ کر داخلی اور خارجی راستوں پر کیے جانے والے انتظامات کا جائز ہ لیا ،اس موقع پر قذافی اسٹیڈیم میں لگا ئے گئے مزید کیمروں کی لوکیشن کا بھی جائزہ لیا گیا۔پاک فوج اور رینجرز جوانوں نے قذافی اسٹیڈیم کے داخلی اور خارجی راستوں پر بھی سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ فائنل کھیلنے کیلئے آنے والی ٹیموں کو ہوٹل سے بزریعہ ہیلی کاپٹر سٹیڈیم پہنچانے کی تجویز پرغور ،ہیلی کاپٹر کے استعمال سے شہریوں کو کم مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا ،۔بتایا گیا ہے کہ ایس پی ایل فائنل کھیلنے کیلئے آنے والی ٹیموں کو ہوٹل سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے سٹیڈیم لانے پر غور کیا جارہا ہے کیونکہ ہیلی کاپٹر کے استعمال سے شہریوں کو بھی کم مشکلات کا سامنا کر نا پڑے گا اور سکیورٹی بھی فول پروف رہے گی ۔ اس حوالے سے ہوٹل اور سٹیڈیم کے قریب ہیلی پیڈ تیار کیئے جائیں گے ۔ قذافی سٹیڈیم کی سکیورٹی کے حوالے سے پاک فوج اور رینجر ز کی قذافی سٹیڈیم آمد،پولیس اہلکاروں کی سکروٹنی کا فیصلہ،اہلکاروں کی سپیشل برانچ سے کلیئرنس کے بعد تعیناتی کی جائے گی،پی ایس ایل دیکھنے کیلئے آنے والے شہریوں کیلئے سٹیڈیم سے 400میٹر دور پارکنگ سٹینڈ قائم کر نے کا فیصلہ ،اطراف کی دکانیں ، ہوٹل اور ریسٹورنٹ بھی بند کروا دیے گئے۔بتایا گیا ہے کہ قذافی سٹیڈیم کی سکیورٹی کے حوالے سے پاک فوج اور رینجر ز نے قذافی سٹیڈیم کا دورہ کیا جس میں فیصلہ کیا گیاکہ سکیورٹی کیلئے تعینات کیے جانے والے پولیس اہلکاروں کی پہلے سکروٹنی کی جائے اور سپیشل برانچ سے کلیئرنس کے بعد ہی اہلکاروں کو تعینات کیا جائے ۔ پی ایس ایل فائنل میچ کی سکیورٹی کے حوالے سے شائقین کرکٹ کی موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کی پارکنگ سٹیڈیم سے 400میٹر دور کھڑی کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں جبکہ سٹیڈیم کے اطراف قائم دکانیں اور ریسٹورنٹ وغیرہ بھی بند کروادیئے گئے ہیں ۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے پاکستان سپر لیگ کے فائنل کی سکیورٹی کے لئے رینجرز کی چار کمپنیاں طلب کر لیں ۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ فیصلہ گزشتہ روز منعقد ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا ۔ رینجرز کی چار کمپنیاں پی ایس ایل کے فائنل کی سکیورٹی کے لئے تعینات ہوں گی ۔ پاکستان سپرلیگ کے دوسرے ایڈیشن کے فائنل کی سکیورٹی یقینی بنانے کے لئے لاہور پولیس نے دیگر اضلاع سے اعلیٰ پولیس افسران کی خدمات مانگ لیں،قذفی اسٹیڈیم اور اس کے اطراف میں فول پروف سکیورٹی انتظامات کی تیاریاں جاری ،علاقے کی روزانہ کی بنیاد پر سرچنگ ہوگی ،سٹیڈیم کے اطراف سکیورٹی کے 5 حصار ہوں گے،سٹیڈیم کے400گزکی حدود میں پارکنگ کی اجازت نہیں ہوگی،نشتر اسپورٹس کمپلیکس اور قذافی اسٹیڈیم کے تمام ہوٹلز فائنل کے انعقاد تک بند رہیں گے ۔ذرائع کے مطابق لاہور پولیس کی جانب سے پی ایس ایل فائنل کی سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے انتہائی سخت انتظامات کئے جارہے ہیں اور اس سلسلے میں اٹک،چنیوٹ، منڈی بہا الدین اور دیگر اضلاع سے اعلیٰ پولیس افسران کی خدمات مانگ لی گئی ہیں ۔ ڈی پی او اٹک زاہد نواز مروت فائنل کھیلنے والی ٹیموں کی آمد ورفت کے دوران حفاظت کے ذمہ دار ہوں گے۔قذافی اسٹیڈیم کے اندرونی نظم و نسق کے ذمہ دار ڈی پی اوچنیوٹ ہوں گے، ڈی پی اومنڈی بہاو¿الدین داخلی اورخارجی ناکوں کے انچارج مقرر کئے گئے ہیں،پی پی آئی سی تھری کنٹرول روم کی حفاظت کی ذمہ داری ایس ایس پی عمران یعقوب کو دی گئی ہے جبکہ ایس ایس پی مصطفی حمیدملک بھی مانیٹرنگ کنٹرول روم میں تعینات ہونگے۔ڈی پی او وہاڑی عمر سعید ملک قومی رضا کار فورس اور ایلیٹ فورس کے دستوں کی قیادت کریں گے، ایس ایس پی طیب حفیظ چیمہ بیرون شہر راستوں پربنائے گئے پولیس ناکوں کےانچارج ہوں گے۔ایس پی ہارون جوئیہ کسی بھی طرح کی ہنگامہ آرائی روکنے والے گروپ کے سربراہ ہوں گے، ایس پی مجاہد فیصل شہزاد مین کیول کیڈ کے انچارج مقرر کئے گئے ہیں، ایس ایس پی قرارحسین ایڈیشنل کیول کیڈ کے انچارج بنائے گئے ہیں۔ایس پی گوجرانوالہ ملک ندیم کھوکھر کیول صدر پاکستان کے حفاظتی دستے کے سربراہ مقرر کئے گئے ہیں جبکہ ایس ایس پی ایڈمن لاہور رانا ایاز سلیم قذافی اسٹیڈیم کی نگرانی کرنے والے دستوں کے سربراہ بنائے گئے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain