لاہور (کلچرل رپورٹر) فلمسٹار میرا نے کہا ہے کہ میرے دبئی منتقل ہونے کی افواہیں بے بنیاد ہیں ، پاکستان میرا گھر ہے اور میں اپنے گھر کو چھوڑنے کا سوچ بھی نہیں سکتی ۔ انہوں نے کہا کہ دبئی میرا آنا جانا لگا رہتا ہے مگر اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ میں مستقل طور پر دبئی شفٹ ہو رہی ہوں ۔ میں نے پاکستان میں نئے پراجیکٹ شروع کرنے ہیں اور وہ پاکستان میں رہ کر ہو سکتے ہیں ۔ میرا نے کہا کہ مجھ سے حسد کرنے والی اداکارائیں بلا وجہ میرے خلاف کوئی نہ کوئی پراپیگنڈا کرتی رہتی ہیں مگر مجھے ان باتوں کی کوئی پرواہ نہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ عنقریب میں اپنے ایک فلمی پراجیکٹ پر کام شروع کرنے والی ہوں جس کا پیپر ورک مکمل ہونے کے بعد باقاعدہ اعلان کروں گی ۔