تازہ تر ین

حج 2017ءکیلئے پی ٹی وی کے ملازمین کے ناموں کی قرعہ اندازی

لاہور(کلچرل رپورٹر)پاکستان ٹیلی ویژن کے چیئرمین عطا الحق قاسمی نے لاہور سینٹر میں حج2017کے لئے ملازمین کے ناموں کی قرعہ اندازی کی ۔قرعہ اندازی میں جن چار خوش نصیبوں کاحج کیلئے قرعہ فال نکلا ان میں لاہور سے خواجہ مجاہدرو¿ف (سنیئر ٹی وی انجینئر)، محمد صدیق (قاصد)، فلک شیر( سیکورٹی گارڈ)اورملتان سینٹر سے محمد شاکر(سینئر بوائلر اٹینڈنٹ) کے نام شامل ہیں جبکہ نیوز پروڈیوسر صادق بلوچ کے نام کی پرچی متبادل امید وار کے طور پر نکلی ۔پی ٹی وی کے تمام مراکز سے چنے گئے خوش نصیبوں کی طرح ان کے حج کے تمام اخراجات بھی پاکستان ٹیلی ویژن برداشت کرے گا ۔ قرعہ اندازی کے موقع پر پی ٹی وی کے چیئرمین عطاالحق قاسمی نے خوش نصیب ملازمین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ حج پر جانے سے قبل اپنے معاملات کو درست کر لینا چاہئیں ، اللہ اپنے فرائض میں غفلت اور گناہوں کو تو معاف کر دیتے ہیں مگر حقوق العباد میں کوتاہی اور زیادتیوں کی معافی اللہ کے بندوں سے ہی مل سکتی ہے ۔ جنرل منیجر لاہور سینٹر بشارت خان اور پی ٹی وی سینٹرل ایمپلائز یونین کے مرکزی صدر جہانگیر خان نے بھی قرعہ اندازی کی تقریب سے خطاب کیا ،انہوں نے خوش نصیب ملازمین کو مبارکباد دی اورگزشتہ چارٹر آف ڈیمانڈ کے مطابق قرعہ اندازی میں شمولیت کے لئے عمر کی حد پینتالیس سال سے کم کرکے چالیس سال کرنے پر چیئرمین عطا الحق قاسمی کا شکریہ ادا کیا ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain