تازہ تر ین

زرنش خان سیریل ”دعائیں“کی ریکارڈنگ کیلئے لاہور پہنچ گئیں

لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکارزرنش خان ڈرامہ سیریل ”دعائیں“ کی ریکارڈنگ کیلئے لاہور پہنچ گئی ہیں جو ان دنوں کامران جیلانی اور دیگر فنکاروں کے ساتھ کام میں مصروف ہیں۔ اس سیریل کے ڈائریکٹر عامریوسف ہیں جس کی کاسٹ میں فردوس جمال، منیرخان، رضیہ ملک اور سونیا نذیر سمیت بہت سے دیگر فنکار شامل ہیں۔اس سیریل کی ریکارڈنگ کے لئے کامران جیلانی ایک ہفتے سے لاہورمیں موجود ہیں جنہوں نے”خبریں“سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ”دعائیں“میں نہایت مثبت کردارکررہا ہوں جس کا کہانی سے گہراتعلق ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال میں نے لاہورمیں فہیم برنی کے ساتھ ”لاج“ کیا تھا جس میں زرنش خان نے بھی اہم کردارکیا تھا جبکہ اب ہم دونوں ” دعائیں “ بھی ساتھ ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ نجی ٹی وی سے ان کا سوپ”روشنی“آ ن ایئر ہے جسے شائقین نے بہت پسندکیاہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain