تازہ تر ین

جینا تو محال تھا اب مرنا بھی مشکل ،فیسبک کا خود کشی کرنیوالوں کیخلاف محاذ تیار

سان فرانسسکو(ویب ڈیسک)سماجی رابطوں کی ویب سائٹ” فیس بک“ نے اپنے ٹولز کو اپڈیٹ کرتے ہوئے مصنوعی ذہانت کو استعمال کرکے خودکشی کے واقعات کو روکنے کے لیے منصوبہ تیار کرلیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی سماجی ویب سائٹ کے مطابق خودکشی کے اقدامات کو روکنے والے اس ٹول کو فیس بک پوسٹز،لائیواسٹریمنگ فیچرز اورمیسینجر سروسز پر بھی استعمال کیا جا سکے گا۔فیس بک نیوز روم پر جاری کردہ ایک بلاگ پوسٹ میں کمپنی کا کہنا تھا کہ مصنوعی ذہانت کی مدد سے خودکشی کے رجحانات اور خودکشی کی خواہش رکھنے والے صارف کی جگہ کا پتہ لگانے میں مدد مل سکے گی۔فیس بک نے ایلگورتھم (مخصوص کیلکیولیشن پر چلنے والا نظام) تیار کیا ہے، جو فیس بک کے کسی صارف اور ان کے دوستوں کی جانب کیے گئے تبصروں اورتجزیوں کی روشنی میں اس شخص کی نشاندہی کرے گا جس متعلق خدشہ ہو کے وہ ممکنہ طور پر خودکشی کرے گا۔غیر ملکی خبر رساں ادارےرائٹرزنے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ فیس بک پہلے ہی اپنی لائیواسٹریمنگ کے دوران جارحانہ مواد کو مانیٹر کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال کر رہا ہے۔فیس بک کے مطابق لائیو اسٹریمنگ وڈیو سے متعلق ٹولز کو اپ ڈیٹ کردیا گیا ہے، جسے استعمال کرتے ہوئے وڈیو دیکھنے والا صارف براہ راست وڈیو نشر کرنے والے شخص تک رسائی حاصل کر سکے گا جب کہ وڈیو کی رپورٹ بھی کر پائے گا۔یاد رہے کہ فیس بک پہلے ہی لائیو وڈیو دیکھنے والے صارفین کواپنے دوست تک رسائی سمیت ہیلپ لائن سے رابطہ کرکے وڈیو کی رپورٹ کرنے کی سہولت بھی فراہم کر رہا ہے۔خیال رہے کہ امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے 2 ماہ قبل خبر دی تھی کہ رواں برس 14 جنوری کو امریکی ریاست فلوریڈا کی 14 سالہ لے پالک بچی نے اپنی خودکشی کی براہ راست وڈیو فیس بک پر نشر کی تھی۔امریکا کی نیشنل سینٹر فار ہیلتھ اسٹیٹکس اسٹڈی کے اعداد و شمار کے مطابق 15 سے 29 سال کی عمر کے افراد کی ہلاکت کا دوسرا بڑا سبب خودکشی ہے، اور 1999 سے 2014 تک امریکا میں خودکشی کے تناسب میں 24 فیصد اضافہ ہوا، جب کہ اس سے قبل اس میں کمی دیکھی جا رہی تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain