لاہور(نیوز ایجنسیاں)پاکستان کرکٹ بورڈ کو لاہو رمیں بھی بکیز کے خطرات ستانے لگے ہیں اور تمام کھلاڑیوں کے موبائل فون کالز ٹیپ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پی سی بی کی طرف سے کھلاڑیوں کے لئے وارننگ جاری کی گئی ہے کہ کسی بھی مشکوک شخص سے بات کرنے کی اجاز ت نہیں ہوگی اگر ایسا کیا گیا تو کھلاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے کھلاڑیوں کو مخصوص نمبر فراہم کئے جائیں گے۔یاد رہے کہ دبئی میں سپاٹ فکسنگ سکینڈ ل میں ملوث ہونے کی بنائ پر شرجیل خان اور خالد لطیف کو پی سی بی پہلے ہی معطل کرچکا ہے۔فکسنگ سے متعلق کرکٹ پنڈتوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پاکستان میں کوئی بھی کرکٹر جوئے اور سٹے بازی میں ملوث پایا گیا پاکستانی کرکٹ کیلئے تباہی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔