Tag Archives: pcb

پاکستان بھارت کو اینٹ کا جواب پتھر سے دے گا، پی سی بی

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورد نے بھارتی بورڈ کو اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کا ارادہ کرلیا۔پاکستان اور بھارت کے مابین سیاسی کشیدگی کی وجہ سے کرکٹ تعلقات بھی تعطل کا شکار ہیں،بی سی سی آئی نے 2014 میں ’’بگ تھری‘‘ کی حمایت کے بدلے 8 سال میں 6 باہمی سیریز کھیلنے کا وعدہ کیا تھا لیکن دونوں ٹیمیں آئی سی سی ایونٹس کے سوا ایک بار بھی مقابل نہیں ہوئیں، پی سی بی نے نقصان کے ازالے کیلیے آئی سی سی تنازعات کمیٹی سے رجوع کر رکھا ہے، بورڈ باہمی میچز کا انعقاد ممکن نہ ہونے پر زرتلافی چاہتا ہے جب کہ کرکٹ کا اسٹرکچر تبدیل ہونے کے بعد انٹرنیشنل ٹیمیں ان دنوں فیوچر ٹور پروگرام کے تحت اپنے شیڈول ترتیب دینے میں مصروف ہیں۔بھارتی میڈیا میں کئی روز سے یہ خبریں گردش میں تھیں کہ بی سی سی آئی اپنے مستقبل کے پلان میں پاکستان کے ساتھ میچز سے گریز کی پالیسی اپنائے ہوئے ہے۔اس صورتحال میں پی سی بی نے ایف ٹی پی میں پاک بھارت مقابلے شامل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔،پریس ریلیز میں واضح کیا گیاکہ فیوچر ٹور پروگرام کے معاملے میں ہونے والی بات چیت میں پی سی بی نے بھارت کیخلاف باہمی سیریز کے حوالے سے اپنا موقف دہرایا ہے،انٹرنیشنل کرکٹ کے نئے اسٹرکچر پر پاکستان کی رضامندی اس بات سے مشروط ہوگی کہ ایف ٹی پی میں دونوں پڑوسی ملکوں کے میچز بھی شامل کیے جائیں۔پریس ریلیز کے مطابق آئی سی سی کو بھی بتا دیا گیا کہ پہلے سے موجود معاہدے کے تحت بھارت کو دسمبر 2019، اگست 2020اور نومبر، دسمبر 2022میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے،دوسری جانب پاکستانی ٹیم کو نومبر، دسمبر2021 میں پڑوسی ملک جانا ہے، ان باہمی سیریز کا کیس آئی سی سی کی تنازعات کمیٹی میں زیر سماعت ہے، اگر فیصلہ پی سی بی کے حق میں ہوا تو فیوچر ٹور پروگرام میں تبدیلی کرنا پڑے گی، نئے ایف ٹی پی میں پی سی بی کا معاہدہ بی سی سی آئی کے خلاف تنازعات کمیٹی کے فیصلے سے مشروط ہو گا۔دوسری جانب گزشتہ روز بی سی سی آئی کی سالانہ جنرل میٹنگ میں جس ایف ٹی پی پر اصولی اتفاق کرلیا گیا اس میں پاکستان کے ساتھ کوئی سیریز شامل نہیں، بھارتی بورڈ نے پرانا موقف ہی دہرایاکہ جب تک حکومت اجازت نہیں دیتی آئی سی سی ایونٹس کے سوا کوئی باہمی میچز نہیں ہوسکتے، بی سی سی آئی کے قائم مقام سیکریٹری امیتابھ چوہدری نے کہاکہ یہ صرف کرکٹ کی بات نہیں کئی دیگر عوامل بھی دیکھنا پڑتے ہیں۔

یاد رہے کہ بھارت نے 2019سے 2023تک مجوزہ ایف ٹی پی میں اپنے نصف سے زائد میچز آسٹریلیا،انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے ساتھ شیڈول کیے ہیں،بتایا یہ گیا کہ نشریاتی اداروں کے مطالبے پر ایسا ہوا ہے۔امیتابھ چوہدری نے کہا کہ پاک بھارت میچز سے ہونے والی آمدنی کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا لیکن اس بارے میں سوچا تب ہی جاسکتا ہے جب مقابلے ممکن ہوسکیں،اگر کوئی کرشمہ ہواور جمود ٹوٹ جائے۔ اگر ایسا ہوا تو میچز کرانے کیلیے راستے بھی بن جائیں گے۔

دوسری جانب بھارت کیلیے ایشیا کپ کی میزبانی بھی ایک درد سر بنی ہوئی ہے،پاکستان کی وجہ سے انڈر19ایشیا کپ کوالالمپور منتقل کردیا گیا تھا،اب اس ایونٹ کی میزبانی بھی خطرے میں ہے،ایشین کرکٹ کونسل کے18 دسمبر کو ہونے والے سالانہ اجلاس میں اس حوالے سے حتمی فیصلہ ہوگا۔

امیتابھ چوہدری نے کہاکہ آئندہ سال ستمبر، اکتوبر میں ایشیا کپ کی میزبانی کیلیے وقت موجود ہے لیکن کوئی فیصلہ اے سی سی میٹنگ میں ہی ہوگا۔یاد رہے کہ پیر کو بھارتی میڈیا میں یہ خبریں بھی گردش میں رہیں کہ بی سی سی آئی نے پاکستان کی وجہ سے ایشیا کپ کی میزبانی سے انکار کر دیا جب کہ بورڈ نے اپنے اس فیصلے سے ایشین کرکٹ کونسل کو آگاہ بھی کر دیا ہے۔

طویل فارمیٹ : نیا ٹیلنٹ تلاش کرنے کے دعوے غلط ثابت

 لاہور(ویب ڈیسک)طویل فارمیٹ کے لیے نیا ٹیلنٹ تلاش کرنے کے دعوے غلط ثابت ہونے لگے پی سی بی نے جونیئر سطح پر 2 روزہ انڈر 19 ٹورنامنٹ ہی ختم کر دیا اب ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19 مقابلے ون ڈے ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان ٹیم تعمیر نو کے لیے کوشاں ہے، یونس خان اور مصباح الحق کی ریٹائرمنٹ کے بعد ٹمپرامنٹ کی کمی کا شکار نوجوان کرکٹرز توقعات کے مطابق کارکردگی پیش نہیں کر پا رہے، یو اے ای میں سری لنکا جیسی کمزور ٹیم نے بھی گرین کیپس کو 2-0سے کلین سوئپ کرکے مستقبل کی تیاریوں پر سوالیہ نشان ثبت کر دیا،اس صورتحال میں جونیئر سطح پر2 اور 3روزہ میچز کریز پر ثابت قدمی کا مظاہرہ کرنے والے بیٹسمینوں اور طویل اسپیل کرنے والے بولرز کی تلاش میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔مگر پی سی بی نے2روزہ ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19 ٹورنامنٹ ختم کرتے ہوئے ملک کے تمام ریجنز اور ڈسٹرکٹس کو آئندہ سال یکم سے 25 جنوری تک جونیئر ون ڈے ٹورنامنٹس کے انعقاد کے لیے لیٹر جاری کر دیا ہے، ریجنز کو ٹرائلز کا شیڈول 25نومبر تک فائنل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیاکہ منتخب کرکٹرز کے نام اور کوائف 10دسمبر تک ارسال کردیں،اس سے 5 روز قبل میچز کا شیڈول بھی بھیجنے کو کہا گیا تاکہ امپائرز کا تقرر کیا جا سکے۔دوسری جانب ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز ہارون رشید کی طرف سے ریجنل صدور کو جاری کردہ اس خط میں سال ہی غلط لکھتے ہوئے بتایا گیاکہ مقابلے یکم سے 25 جنوری 2017 تک ہوںگے۔

پاکستان میں 2 سے 3 سال میں انٹرنیشنل کرکٹ مکمل بحال ہوجائے گی

پاکستان(ویب ڈیسک) سپورٹس فیڈریشنز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے سینیٹ کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس کے دوران ہارون رشید نے بریفنگ دی۔ اس موقع پر پی سی بی کے ڈائریکٹر آپریشنز کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہو رہی ہے جب کہ سیکیورٹی سے متعلق کرکٹ فیڈریشن آف کرکٹ ایسوسی ایشن کے تمام تحفظات دور کردیے ہیں۔ہارون رشید نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ ہوم سیریز کے لئے مختلف کرکٹ بورڈز کے ساتھ بات چیت جاری ہے اور 2 سے 3 سال میں پاکستان میں مکمل طور پر انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوجائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ کرکٹ کا ڈھانچہ بدلنے کا جائزہ لے رہے ہیں جس کے لئے کھلاڑیوں کی ملازمت کا تحفظ بھی ضروری ہے۔ سینیٹ کمیٹی نے 27 نومبر کو ہونے والے آئندہ اجلاس میں صوبائی وزرا اور سیکریٹریز کھیل کو بھی بریفنگ کے لئے طلب کرلیا۔

پی ایس ایل کی آڑ میں اربوں کا جواء، کون ملوث، ذمہ داران بارے اھم خبر

اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفرز نواز نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ پر سفارشی عناصر کا قبضہ ہے، نجم سیٹھی اور اسکے حواریوں نے کھلاڑیوں کو جوئے پر لگا دیا، پاکستان سپر لیگ کے نام پر اربوں روپے کا جوا کرایا جارہا ہے، نیشنل کرائم ایجنسی یوکے کے پاس جواءکے سارے ثبوت موجود ہیں، پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 1999کے ورلڈ کپ کا میچ فکس ہوا، 1996کے ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف کوارٹر فائنل میں وسیم اکرم نے کروڑوں روپے کمائے ، ڈومیسٹک کرکٹ میں بہتری کے بغیر پاکستان کی کرکٹ ترقی نہیں کر سکتی، اسلام آباد ریجن میں شکیل شیخ نے اپنے بچوں کوفرسٹ کلاس کرکٹر بنوایا، ڈائمنڈ کرکٹ گراﺅنڈ میں پانی کی فواروں کی مد میں شکیل شیخ نے لاکھوں روپے پی سی بی سے لے کر کدھر خرچ کیے اس کا جواب دیں، سچی باتیں کرنے پر نجم سیٹھی نے میرے خلاف بے بنیاد کیس دائر کیا، مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں مگر ابھی تک مجھے سیکورٹی نہیں دی جارہی، میرے بچوں نے سکول جانا چھوڑ دیا ہے جان کا خطرہ ہے، سیکورٹی کے لئے آرمی چیف کو خط تحریر کررہا ہوں، کرکٹ کے لئے خدمات کے صلے میں ملنے والے تمغہ حسن کارکردگی بھٹو کی پھانسی پر واپس کردیا۔ گزشتہ روز ایک خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے سرفراز نواز نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کے نام پر جواءکرانے کے لئے پی ایس ایل منعقد کی جاتی ہے یہ جوئے کی جدید قسم ہے جس سے نجم سیٹھی اور اسکے حواری اربوں روپے کماتے ہیں جب تک میچ فکسنگ کرنے والے کھلاڑیوں کو سخت سزا نہیں دی جائے گی اس وقت تک اس لعنت سے چھٹکارا پانا مشکل ہے ، عمران خان کے ساتھ 29سال سے دعا سلام بند ہے ، ٹیسٹ کرکٹر دانش کنیریا کو بغیر کسی جرم کے تاحیات پابندی کی نظر کردیا گیا جبکہ میچ فکسنگ کا اعتراف کرنے والوں کو پی سی بی نے معمولی سزائیں دلوا کر معاف کر دیا اور اب وہ دوبارہ کرکٹ کھیل رہے ہیں۔۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کی بہتری اس صورت میں ممکن ہے جب جسٹس قیوم کی رپورٹ کے مطابق کاروائی کی جائے جس میں میچ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کو جرمانے دیے گئے ہیں مگر پی سی بی دوبارہ ان کھلاڑیوں بورڈ میں شامل کر لیا ہے جس سے کرکٹ کا پورا ڈھانچہ تباہی کا شکار ہو گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ میچ فکسنگ کے حوالے سے آئی سی سی کے قانون کے مطابق کم از کم دس سال یا پھر لائف ٹائم پابندی کی سزا ہے مگر میچ فکسنگ کا اعتراف کرنے والوں کو واپس قومی ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔انھو ں نے کہا کہ پاکستان میں وسیم اکرم سے بڑا بالر نہیں اسکا اس میں نئی گیند سے بھی ریورس سوئنگ کرنے کی صلاحیت موجود تھی جو دنیا کے کسی اور کھلاڑی کے پاس نہیں ہے شعیب اختر، اظہر محمود، فضل اکبر، عبد الرزاق میرے ہی لگائے ہوئے پودے ہیں انھوں نے کہا کہ شعیب اخترمیرے پاس آکر روتا رہتا تھا اور کہتا تھا کہ وسیم اکرم مجھے ٹیم میں نہیں کھلاتا۔ انھوں نے کہا کہ دنیا میں گورڈن گرینج سے بڑا کوئی بیٹسمین نہیں آیا جس کو بالنگ کرانے میں دشواری پیش آتی تھی جبکہ ڈینس للی میرا فیورٹ فاسٹ بالر تھا۔ سرفراز نواز نے کہا کہ ایم کیو ایم صرف مہاجروں کی جماعت ہے اور ان کے اندر پنجابیوں کے خلاف شدید نفرت پائی جاتی ہے ان پر کبھی بھی اعتبار نہیں کرنا چاہیے ایم کیو رابطہ کمیٹی نے الطاف حسین کو ہمیشہ حقائق کے منافی معلومات دی ہیں جس وجہ سے ایم کیو ایم کا برا حشر ہوا ہے، پاکستان میں کرکٹ کی بہتری کے لئے ڈومیسٹک کرکٹ کو بدلنا ہو گا اور غیر کرکٹر عناصر کو بورڈ سے فارغ کیے بغیر بہتری کی امید رکھنا فضول ہے۔ سرفراز نواز نے کہا کہ مجھے کرکٹ کی خدمات کے صلے میں جو پرائڈآف پرفارمنس ملا وہ میں نے بھٹو کی پھانسی کی وجہ سے واپس کر دیا۔ سرفراز نوا زنے کہا ہے کہ میری فیملی کو جان سے مارنے کی دھمکیا ں دی جارہی ہیں میرے بچوں نے سکول جانا چھوڑ دیا ہے ایف آئی آر درج کرانے کے باوجود مجھے کوئی سیکورٹی نہیں دی جارہی جس کی وجہ سے میرا گھر سے باہر نکلنا محال ہو گیا ہے ا نھوں نے کہا کہ اگر مجھے یا میری فیملی کو کچھ ہوا تو اس کی تمام تر ذمہ داری نجم سیٹھی اور پاکستان کرکٹ بورڈ پر عائد ہو گی انھوں نے کہا کہ اپنی جان کی حفاظت کے لئے آرمی چیف کو خط تحریر کررہا ہوں کہ مجھے سیکورٹی فراہم کی جائے۔

 

سپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کے بعد بڑا قدم

لاہور (ویب ڈیسک)پی سی بی نے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں زیر تفتیش کھلاڑیوں کی فرنچائز کے کوچز اور مینجرز سے بھی پوچھ کچھ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پی ایس ایل کے دوران اٹھنے والا طوفان ہر روز زور پکڑتا جارہا ہے آئے روز کوئی نہ کوئی نئی انٹری ہو رہی ہے۔اب پی سی بی نے فکسنگ اسکینڈل کے دائر تفتیش کو وسیع کرتے ہوئے فکسنگ اسکینڈل میں زیر تفتیش کھلاڑیوں کی فرنجائز کے مینجرز اور کوچزسے بھی پوچھ کچھ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔یاد رہے کہ یہ خبریں پہلے ہی سامنے آچکی ہیں کہ فکسنگ اسکینڈل میں2امپائر اور2فرنچائز مالکان کے ملوث ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

سیریز نہ کھیلنے پر پاکستان نے بھارتی بورڈ کو قانونی نوٹس بھیج دیا

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے دو طرفہ سیریز نہ کھیلنے کے نقصان کے ازالہ کے لیے بھارتی کرکٹ بورڈ کو قانونی نوٹس بھجوادیا۔پی سی بی کی جانب سے بی سی سی آئی کو بھجوائے گئے قانونی نوٹس میں کہا گیا ہےکہ باہمی سیریز نہ کھیلنے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو لاکھوں ڈالرز کا نقصان ہوا جس کا ازالہ کیا جائے۔ قانونی نوٹس کے مطابق بھارتی بورڈ کی جانب سے ایک ہفتے میں نوٹس کا جواب نہ دینے پر پی سی بی معاملہ عدالت میں لے کر جائے گا۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی پاکستان آمد ….پاک بھارت سیریز نا ہونے کی رکاوٹ مودی ہے

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ انگلینڈ میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوران پاک بھارت میچ دیکھنے ضرور جاو¿ں گا۔اس موقع پر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی میں کامیابی کے لیے قومی کرکٹرز کو فیلڈنگ، بیٹنگ اور بولنگ ،تینوں شعبوں میں پرفارم کرنا ہوگا۔ پاکستان اور بھارت کا میچ ہمیشہ ہی اہم ہوتا ہے، میچ دیکھنے لازمی انگلینڈ جاﺅں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ سیریز ضرور ہونی چاہیئے اور دونوں ممالک کے درمیان سیریز کے لئے بی سی سی آئی کو نہیں بھارتی حکومت کو مسئلہ ہے۔قبل ازیں شاہد آفریدی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ہمراہ ایدھی ہوم کھارادر پہنچے اور بلقیس ایدھی سے ملاقات کر کے ان کی خیریت دریافت کی۔ اس موقع پر شاہد آفریدی ایدھی ہوم میں بچوں سے گھل مل گئے اور ان کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

اسپاٹ فکسنگ کیس …محمد عرفان پر پابندی …کرکٹ سے باہر

اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کرکٹر محمد عرفان کو سزا سنا دی گئی۔پی سی بی حکام نے محمد عرفان کے ہمراہ پریس کانفرنس میں فاسٹ بولر کو سزا کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ محمدعرفان کو ایک سال کے لیے معطل کردیا گیاہے، جبکہ وہ 6ماہ تک کرکٹ نہیں کھیل سکتے ،وہ پی سی بی کو 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کریں گے۔پی سی بی حکام نے اس موقع پر مزید کہا کہ عرفان نے شرائط مکمل کیں تو 6ماہ بعد کرکٹ کھیل سکیں گے، پابندی کی صورت میں وہ چیمپیئنز ٹرافی نہیں کھیل سکیں گے۔پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ محمد عرفان پر ایک سال کی پابندی دو ٹکڑوں میں بانٹی گئی ہے،محمد عرفان کی 6ماہ تک کی معطلی بغیر کسی تنخواہ کے ہوگی،پانچ لاکھ روپے کے حساب سے انہیں 30 لاکھ روپے کا نقصان ہوگا،پی سی بی کی معاونت کرنے پر اگلے چھ ماہ وہ کرکٹ کھیل سکیں گے۔

”بورڈ افسران کا ڈرامہ بے نقاب“….ہو ش اُڑا دینے والے تہلکہ خیز انکشافات

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے اعزازی عہدے رکھنے والے چیئرمین شہریار خان اور ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی سمیت دیگر افسران کا مراعات نہ لینے کا ڈرامہ بے نقاب ہو گیا ،وزارت بین الصوبائی رابطہ نے کرکٹ بورڈ کے بابوز کے تین سالوں کے دوران اٹھنے والے کروڑوں روپے کے غیر ملکی دوروں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر ڈالی۔ وزارت کی جانب سے پیش کی گئی دستاویز میں بتایا گیا کہ پی سی بی کے چیئرمین پی سی بی شہریار خان اور ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی سمیت دیگر با اثر افسران کے تین سالوں کے دوران بھارت، انگلینڈ، یو اے ای، سری لنکا سمیت دیگر غیر ملکی دوروں پر کروڑوں روپے اڑا ئے گئے لیکن کوئی غیر ملکی ٹیم پاکستان کا دورہ کر سکی نہ ہی انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہو سکی۔ دستاویز کے مطابق پی سی بی کے با اثر عہدداران کیلئے کرکٹ بورڈ سونے کا انڈہ دینے والی مرغی بن گئی اور بورڈ نے نجم سیٹھی سمیت شہریار خان کے غیر ملکی دوروں پر کروڑوں روپے خرچ ڈالے اور ارباب اختیار کے دوروں کے باوجود ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی نہ ہو سکی۔نجم سیٹھی نے بطور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ کی حیثیت سے تین سالوں میں 27غیر ملکی دورے کئے جن پر 1کروڑ 2لاکھ روپے خرچ کئے گئے اور ان دوروں کے دوران نجم سیٹھی نے ڈیلی الاونس کی مد میں 50لاکھ روپے بھی وصول کئے۔ شہریار خان کے بطور پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ کی حیثیت سے 11دوروں پر 55لاکھ خرچ کئے گئے جبکہ لاکھوں روپے ماہانہ تنخواہوں لینے والے بورڈ کے افسران بھی اس بہتی گنگا سے مستفید ہوتے ہوئے اور غیر ملکی دورے کرنے کی دوڑ میں پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد نمبر ون رہے ۔

سپر لیگ فائنل ….پی سی بی کا سب سے بڑ امتحان ،سخت دباﺅ کا شکار

لاہور(نیوز ایجنسیاں) پی ایس ایل فائنل میں شریک غیرملکی کرکٹرز کی 5 لاکھ ڈالرز کی انشورنس کرائی جائے گی۔سیکیورٹی خدشات کے باوجود حکومت و پی سی بی نے پاکستان سپرلیگ ٹو کا فیصلہ کن معرکہ اتوار کو لاہور میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے، میچ میں غیرملکی کھلاڑی شرکت سے گریزاں اور کئی بڑے نام دستبردار ہو چکے ہیں، موجودہ حالات کے تناظر میں بورڈ فارن کرکٹرز کی 5،5 لاکھ ڈالرز کی انشورش کرائے گا جبکہ فائنل میں جو بورڈ کے سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑی شریک ہوئے وہ پہلے سے ہی انشورڈ ہوں گے، دیگر کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، پی سی بی فائنل کی انشورنس نہیں کرائے گا۔واضح رہے کہ بھارت سمیت دنیا بھر میں میچز کو ہی انشورڈ کرا لیا جاتا ہے تاکہ موسم، دہشت گرد حملے یا کسی قدرتی آفت کی وجہ سے انعقاد نہ ہو تو نقصان کی تلافی میں مدد ملے، رواں برس بھارتی ٹیم کے انگلینڈ سے کٹک میں ہونے والے ون ڈے کا انشورنش کور تقریباً22کروڑ روپے تھا۔دوسری جانب ذرائع کے مطابق پی سی بی بڑے ناموں کی جانب سے لاہور آنے سے انکار پر سخت دباو¿ کا شکار ہے،ناقدین پہلے ہی کہہ چکے کہ تیسرے درجے کے غیرملکی کرکٹرز کو بلانے سے کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔ادھر سری لنکا اور بنگلہ دیش کے حال ہی میں ریٹائرڈ یا ٹیم سے باہر کھلاڑیوں سے بھی رابطہ کیا گیا، مگر بیشتر اہل خانہ کی جانب سے دباو¿ کے سبب کوئی وعدہ نہیں کر رہے، جو آنے کو تیار ہیں وہ بھی پاکستان کرکٹ بورڈ کی مجبوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اتنی بڑی رقم کا مطالبہ کر رہے ہیں جو ان کے رتبے سے میل نہیں کھاتی۔