Tag Archives: psl

پی ایس ایل 4 کی ٹرافی کی دبئی میں رونمائی

 دبئی(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ سیزن 4  کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔تقریبِ رونمائی میں ایونٹ کا حصہ بننے والی تمام 6 ٹیموں کے کپتانوں، چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور منیجنگ ڈاکٹر وسیم خان وسیم خان شریک ہوئے۔

قبل ازیں پریس کانفرنس میں تمام کپتانوں نے ٹائٹل پر قبضہ جمانے کا عزم ظاہر کیا۔

سرفراز احمد

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ گزشتہ برس میں منزل کے قریب پہنچ کر ہمت ہار جاتے رہے، اس بار مشن مکمل کرنے کی کوشش کریں گے۔

محمد حفیظ

لاہور قلندرز کے کپتان محمد حفیظ نے کہا کہ گزشتہ ایڈیشنز میں کی جانے والی غلطیوں سے سبق سیکھتے ہوئے اس بار پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر پر رہنے والی ٹیم کا ٹیگ اتارنے کی کوشش کریں گے۔

عماد وسیم

کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے کہا پی ایس ایل تھری میں انجری کی وجہ سے پورا ٹورنامنٹ نہیں کھیل پایا تھا، اس بار وسیم اکرم کی رہنمائی میں ٹائٹل کا خواب پورا کریں گے، پی ایس ایل کے پاکستان میں میچز انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں معاون ثابت ہوں گے۔

محمد سمیع

محمد سمیع نے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت ملنا بڑے اعزاز کی بات ہے، اس بڑی ذمہ داری کو نبھاتے ہوئے ٹیم کو مسلسل دوسری بار ٹائٹل جتوانے میں اہم کردار ادا کرنا چاہتا ہوں۔

شعیب ملک

ملتان سلطانز کے کپتان شعیب ملک نے کہا کہ گزشتہ ایونٹ کے آغاز میں اچھی کارکردگی دکھائی، کوشش کریں گے کہ تسلسل برقرار رکھتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کریں۔

ڈیرن سیمی

پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے کہا کہ ہر ٹیم اچھی نظر آ رہی ہے خاص طور پر لاہور قلندرز مضبوط سکواڈ ہیں، ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل 4کے لاہور میں میچز 9، 10 اور 12 جبکہ کراچی میں7، 10، 13، 15 اور 17 مارچ کو شیڈول ہیں۔

پی ایس ایل ،فون کی گھنٹی بجے گی یا نہیں ؟؟؟فیصلہ آگیا

کراچی(ویب ڈیسک)وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے دوران سٹیڈیم میں موبائل فون بند رکھنے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ تمام انتظامات کو 22 مارچ تک حتمی شکل دے دیں۔پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے انتظامات کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے مقامی حکومت اور انتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ تماشائیوں کے لیے کھانے کے اسٹالز کی موجودگی یقینی بنائیں اور اس معاملے میں پاکستان کرکٹ بورڈ سے مشاورت ضرور کریں۔انہوں نے شٹل سروس کے لیے بسوں کی خریداری کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جلد ہی مخصوص پارکنگ کے حصوں میں پارکنگ لین کے کام کو حتمی شکل دی جائے۔اجلاس کے دوران وزیر اعلی کی جانب سے اسٹیڈیم کے اندر موبائل فون بند کرنے کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا گیا کہ عوام کو لطف اندوز ہونے دیں اور ان پر پابندی نہیں لگائیں۔اس موقع پر اجلاس میں موجود ڈائریکٹر جنرل ( ڈی جی) رینجرز اور انسپکٹر جنرل ( آئی جی) پولیس نے وزیر اعلی کو بتایا کہ سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی اور تمام ریہرسل مکمل ہوچکی ہیں۔اجلاس کے دوران میئر کراچی وسیم اختر نے بتایا کہ اسٹیڈیم کے اطراف سے ملبہ اٹھانے سمیت تمام روٹس پر صفائی کا کام تقریبا حتمی مراحل میں ہے۔

 

پی ایس ایل 2018 کیلیے مزید انٹرنیشنل اسٹارز شرکت پر آمادہ

لاہور( ویب ڈیسک) پی ایس ایل 2018 میں مزید انٹرنیشنل اسٹارز پی ایس ایل تھری کی کہکشاں کا حصہ بننے کیلیے تیار ہیں۔پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں مزید کئی انٹرنیشنل کرکٹرز نچائززکودستیاب ہونگے،ملتان سلطانز سمیت تمام ٹیمیں 9، 9 کرکٹرز کو برقرار رکھنے یا تبادلوں کے فیصلے کرچکی ہیں،اب اگلے مرحلے میں ڈرافٹ کے ذریعے ہر ٹیم نے پلاٹینم، ڈائمنڈ اور گولڈ کیٹیگری کا ایک ایک، سلور،اتنے ہی ایمرجنگ اور 4تک سپلیمنٹری کھلاڑی منتخب کرنا ہیں۔گزشتہ ایونٹ کے بعد مختلف فرنچائزز کی طرف سے ریلیز کیے جانے والے پلیئرز ایک پول میں شامل اور ڈرافٹ کیلیے دستیاب ہونگے،ان میں ٹرنیشنل اسٹارز کی نئی کھیپ بھی شامل کی گئی ہے جس میں جنوبی افریقی پال ڈومینی، عمران طاہر، وائن پارنیل اور بائی مورکل، آسٹریلوی مچل جونسن،کرس لین اور جان ہیسٹنگز،انگلش عادل رشید،جیمز ونس اور ٹم بریسنن،نیوزی لینڈ کے لیوک رونچی،کولن منرو اور مچل میکلینگان،ویسٹ انڈین ایون لیوس، جیسن ہولڈر، لینڈل سیمنز اور ڈیرن براوو، سری لنکن اینجیلو میتھیوز،بنگلہ دیشی مستفیض الرحمان،افغانی راشد خان کے نام شامل ہیں۔یاد رہے کہ پروٹیز آل راو¿نڈر پال ڈومینی نے ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہتے ہوئے اپنی پوری توجہ محددد اوورز کی کرکٹ پر مرکوز کردی ہے،عمران طاہر اوروائن پارنیل بھی پاکستانی شائقین کے جانے پہچانے نام ہیں، کینگرو پیسر مچل جونسن بہترین فارم میں ہیں،کرس لین ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں جارحانہ بیٹنگ کی وجہ سے مشہور ہیں۔فرنچائزز سری لنکن آل راو¿نڈر اینجیلو میتھیوز کیساتھ ویسٹ انڈین بولراورآل راو¿نڈر جیسن ہولڈر کی خدمات حاصل کرنے کیلیے بھی پرجوش ہوں گی،کیوی لیوک رونچی اور مچل میکلینگان بھی مختصر فارمیٹ میں تہلکہ مچانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، مستفیض الرحمان اور راشد خان بھی انٹرنیشنل کرکٹ میں مضبوطی سے قدم جماچکے، کھلاڑیوں کے انتخاب کیلیے ڈرافٹنگ کی تاریخ کا اعلان جلد متوقع ہے۔

پی ایس ایل کھلاڑیوں میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں

لاہور(آئی این پی)پی ایس ایل فرنچائزز میں کھلاڑیوں کی ٹریڈنگ کا مرحلہ مکمل ہوگیا، ٹیموں نے مختلف کیٹیگریز کے 9 کرکٹرز برقرار رکھتے ہوئے باقی ریلیز کردیے۔پاکستان سپر لیگ میں ٹیموں کے درمیان کرکٹرز کے تبادلوں اور انہیں ریلیز کرنے کا سلسلہ گزشتہ روز مکمل ہوگیا، تمام فرنچائزز نے پالیسی کے تحت مختلف کیٹیگریز کے 9کھلاڑی برقرار رکھتے ہوئے باقی ریلیز کردیے ہیں۔ ان میں پلاٹینم، ڈائمنڈ، گولڈ کیٹیگریکے 2، سلور کے 3 کرکٹرز شامل ہیں۔فارغ کئے جانیوالے پلیئرز ایک پول میں شامل ہونگے، چھٹی فرنچائز ملتان سلطانز منتخب کرکٹرز کی فہرست 10اکتوبر کو جمع کروائے گی، بچ جانے والے   کھلاڑی مین ڈرافٹ میں منتخب کئے جانے کیلیے دستیاب ہونگے۔ چند روز قبل دفاعی چیمپئن پشاور زلمی کے سابق کپتان شاہد آفریدی ٹریڈ کے بعد کراچی کنگز کا حصہ بن گئے تھے۔گزشتہ روز کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان سہیل خان اور محمد رضوان کے تبادلے کا معاملہ بھی طے پاگیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کوچ مکی آرتھر سے مبینہ طور پر اختلافات کے سبب پیسر نے کراچی کنگز کی جانب سے کھیلنے سے انکار کردیا تھا،کراچی کنگز نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے کرس گیل کیرون پولارڈ اور کمار سنگاکارا کے ساتھ شعیب ملک کو بھی ریلیز کردیا جبکہ شاہد آفریدی اور محمد عامر(پلاٹینم)، عماد وسیم اور بابر اعظم(ڈائمنڈ)، محمد رضوان اور روی بوپارا(گولڈ)، عثمان شنواری، اسامہ میر اور خرم منظور(سلور)کو برقرار رکھا ہے۔لاہور قلندرز نے اظہرعلی، گرانٹ ایلوئیٹ اور سہیل تنویر سے کنارہ کشی اختیار کرلی، مکمل سیزن کیلیے عدم دستیابی پر جیسن رائے کو بھی ریلیز کردیاگیا تاہم سنیل نارائن اور عمر اکمل(پلاٹینم)، برینڈن میک کولم اور فخر زمان (ڈائمنڈ)، یاسر شاہ اورسہیل خان (گولڈ)، کیمرون ڈیلپورٹ، عامر یامین اور بلاول بھٹی(سلور)کو برقرار رکھا ہے۔پشاور زلمی نے شاہد آفریدیکی ٹریڈ کرنے کیساتھ تمیم اقبال کو ریلیز کردیا ہے، برقرار رکھے جانے والے 9کرکٹرز میں محمد حفیظ اور وہاب ریاض (پلاٹینم)، شکیب الحسن اور کامران اکمل(ڈائمنڈ)، ڈیرن سیمی اور حسن علی(گولڈ)، حارث سہیل، کرس جورڈن اور محمد اصغر(سلور)شامل ہیں۔پی ایس ایل کے ابتدائی دونوں ایڈیشنز کا فائنل کھیلنے والے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کوئی تبادلہ نہیں کیا تاہم احمد شہزاد، عمرگل، ذوالفقار بابر اور لیوک رائٹ کے ساتھ محدود وقتکیلیے دستیابی کے پیش نظر معین علی اور محمد نبی کو بھی ریلیز کردیا، فرنچائز نے سرفراز احمد اور کیون پیٹرسن(پلاٹینم)، ریلی روسو اور محمد ریاد(ڈائمنڈ)، اسد شفیق اور محمد نواز(گولڈ)، انور علی، میر حمزہ اور عمرامین(سلور)کو برقرار رکھا ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے سیم بلنگز اور شین واٹسن کو ریلیز کر دیا، ڈوپنگ کیس میں پابندی کا شکار آندرے رسل گزشتہ ایڈیشن میں شرکت نہیں کر سکے تھے تاہم اس بار ایکشن میں نظرآئیں گے، فرنچائز نے کیریبیئن آل رانڈر کیساتھ مصباح الحق کو پلاٹینم کیٹیگری میں برقرار رکھا ہے، سیموئیل بدری اور محمد سمیع(ڈائمنڈ)، رومان رئیس اور شاداب خان (گولڈ)، افتخار احمد، عماد بٹ اور آصف علی(سلور)بھی موجود ہیں۔

پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ سکینڈل، بھارتی ڈرامہ بے نقاب ….!

لاہور (خصوصی نامہ نگار) ایف آئی اے اور خفیہ ادارے نے سپاٹ فکسنگ کے حوالے سے تفتیش کا دائرہ مزید وسیع کر دیا ، خفیہ ادارے نے کھلاڑیوں کے موبائل فون ڈیٹا کی مکمل فہرستیں غیر ملکی فون کمپنیوںسے منگوانے کی سفارشات بھجوا دی ہیں، سپاٹ فکسنگ کے حوالے سے بھارت کے بڑے جواریوں کے نام بھی سامنے آئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کے حکم پر خفیہ ادارے کے افسروں نے دبئی میں ہونے والی پی ایس ایل کی مکمل معلومات حاصل کی ہیں جس کے مطابق میچ شروع ہونے سے دو روز قبل ہی بڑے بکیوں نے دبئی کے فائیو سٹار ہوٹل کے کمرے اپنے کارندوں سلیم پاشا، ممتاز راٹھور، وشواناتھ، سورج کمار سنگھ، پردیپ شرما کے نام پر بک کروا لئے تھے، بڑے بکیوں اور جواریوں نے پلان تیار کیا، لیپ ٹاپ اور موبائل فون سے کھلاڑیوں سے رابطے کرنے کی کوشش کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے پی ایس ایل میچ سے کچھ عرصہ قبل ہی لاہور میں چند کھلاڑیوں سے بکیوں نے رابطے کئے اور ملاقات کر کے تمام معاملات کو طے کر لیا گیا تھا، وفاقی تحقیقاتی ادارے کے اینٹی کرائم یونٹ نے کھلاڑیوں کے بکیوں کے ساتھ رابطے اور ملاقاتوں کے تمام ثبوت حاصل کر لئے تھے جبکہ اسی حوالے سے شاہ زیب، عرفان، شرجیل خان، ناصر جمشید اور خالد لطیف سے مختلف پہلوﺅں پر پوچھ گچھ کی گئی۔ ذرائع کے مطابق دنیا بھر میں سپاٹ فکسنگ جاری ہے جس کا سب سے بڑا نیٹ ورک بھارت میں نئی دہلی اور ممبئی میں ہے اور اس نیٹ ورک میں بالی ووڈ کے معروف اداکار اور اداکارائیں بھی شامل ہیں جبکہ اس نیٹ ورک کے دیگر بڑے بکی اور جواری کراچی میں لانڈھی، ڈیفنس، اسلام آباد میں جی سیون، لاہور میں ڈیفنس اور جوہرٹاﺅن میں موجود ہیں اور یہ نیٹ ورک ساﺅتھ افریقہ، دبئی، بھارت سمیت دیگر ممالک میں بھی موجود ہے۔ خفیہ ادارے اور وفاقی تحقیقاتی ادارے کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے سپاٹ فکسنگ کے حوالے سے اہم شواہد اکھٹے کر لئے ہیں اور کیس کے حوالے سے پی سی بی سے کوئی تعاون نہیں لیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق بالر محمد عرفان کے بیانات کے بعد ٹیم نے ویڈیو و دیگر اہم شواہد اکھٹے کئے ہیں، اس حوالے سے ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان کا کہنا تھاکہ سپاٹ فکسنگ کی میرٹ پر تفتیش جاری ہے اور کسی بے گناہ کو سزا نہیں ہوگی ،کیس کے حوالے سے اہم پیشرفت ہوئی ہے جو جلد سب کے سامنے آجائے گی۔ انہوں نے کہا جواریوں اور بکیوں میں بعض غیر ملکی بھی شامل ہیں اس حوالے سے غیر ملکی خفیہ اداروں سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔ بھارتی بکیوں نے پاکستان سپر لیگ کو متنازع بنانے کیلئے جنوبی افریقہ ، دبئی اور پاکستان کے بکیوں کو دس ارب روپے سے زائد کے جوئے کی پیشکش۔ بھارتی بکیوں نے پاکستان کھلاڑیوں سے رابطے کرنے کیلئے فائیو سٹار ہوٹلوں کے کمروں کی بکنگ پر لاکھوں ڈالر خرچ کیے۔ دبئی کے ہوٹلوں کے عملے کو بھی لاکھوں روپے کی ٹپ دی گئی۔ ذرائع کے مطابق بھارتی بکیوں نے پاکستانی کھلاڑیوں کے ہوٹلوں کے کمروں کے قریب مہنگے کمروں کی بکنگ کروائی۔ ذرائع کا کہناہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کے ہوٹلوں میں موجود عملے کے بعض افراد کی مشکوک نقل و حرکت کی بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ ایف آئی اے نے پاکستانی کھلاڑیوں سے رابطے کرنے والے غیر ملکی بکیوں کے انٹرنیشنل فون نمبروں کا ریکارڈ بھی غیر ملکی ایجنسیوں کی مدد سے حاصل کرنے کیلئے رابطہ کیا ہے۔ ایف آئی اے کی تحقیقات کے دوران کئی مزید بکیوں کے نام بھی سامنے آئیں گے۔

”بورڈ افسران کا ڈرامہ بے نقاب“….ہو ش اُڑا دینے والے تہلکہ خیز انکشافات

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے اعزازی عہدے رکھنے والے چیئرمین شہریار خان اور ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی سمیت دیگر افسران کا مراعات نہ لینے کا ڈرامہ بے نقاب ہو گیا ،وزارت بین الصوبائی رابطہ نے کرکٹ بورڈ کے بابوز کے تین سالوں کے دوران اٹھنے والے کروڑوں روپے کے غیر ملکی دوروں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر ڈالی۔ وزارت کی جانب سے پیش کی گئی دستاویز میں بتایا گیا کہ پی سی بی کے چیئرمین پی سی بی شہریار خان اور ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی سمیت دیگر با اثر افسران کے تین سالوں کے دوران بھارت، انگلینڈ، یو اے ای، سری لنکا سمیت دیگر غیر ملکی دوروں پر کروڑوں روپے اڑا ئے گئے لیکن کوئی غیر ملکی ٹیم پاکستان کا دورہ کر سکی نہ ہی انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہو سکی۔ دستاویز کے مطابق پی سی بی کے با اثر عہدداران کیلئے کرکٹ بورڈ سونے کا انڈہ دینے والی مرغی بن گئی اور بورڈ نے نجم سیٹھی سمیت شہریار خان کے غیر ملکی دوروں پر کروڑوں روپے خرچ ڈالے اور ارباب اختیار کے دوروں کے باوجود ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی نہ ہو سکی۔نجم سیٹھی نے بطور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ کی حیثیت سے تین سالوں میں 27غیر ملکی دورے کئے جن پر 1کروڑ 2لاکھ روپے خرچ کئے گئے اور ان دوروں کے دوران نجم سیٹھی نے ڈیلی الاونس کی مد میں 50لاکھ روپے بھی وصول کئے۔ شہریار خان کے بطور پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ کی حیثیت سے 11دوروں پر 55لاکھ خرچ کئے گئے جبکہ لاکھوں روپے ماہانہ تنخواہوں لینے والے بورڈ کے افسران بھی اس بہتی گنگا سے مستفید ہوتے ہوئے اور غیر ملکی دورے کرنے کی دوڑ میں پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد نمبر ون رہے ۔

”پی ایس ایل کو بڑا دھچکا“

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےلئے کھیلنے والے انگلینڈ کے کھلاڑیوں لیوک رائٹ، کیون پیٹرسن اور ٹائمل مل نے لاہور میں ٹورنامنٹ کے فائنل میں شرکت سے انکار کردیا۔واضح رہے کہ پی ایس ایل 2017 کے پہلے پلے آف میچ میں پشاور زلمی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رن سے شکست دے کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز لیگ کے فائنل میں پہنچ چکی ۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے کھیلنے والے لیوک رائٹ ¾ کیون پیٹرسن اور ٹائمل مل نے فائنل میں شرکت نہ کرنے کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا۔گذشتہ روز میچ جیتنے کے بعد لیوک نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہاکہ ابھی تک یقین نہیں آرہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز جیت گئی۔انھوں نے لکھا کہ بہت بوجھل دل کے ساتھ لکھ رہا ہوں کہ میں فائنل کےلئے لاہور نہیں آرہا، میری ایک فیملی ہے اور میں کرکٹ کے کھیل کے لیے خطرہ مول نہیں لے سکتا’۔لیوک نے اپنی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ٹورنامنٹ بہت شاندار تھا جس میں بے پناہ ٹیلنٹ دیکھنے کو ملا۔دوسری جانب کیون پیٹرسن نے بھی ٹوئٹر پر دبئی سے لندن روانگی کا پیغام دیا اور ساتھ میں لکھا کہ وہ فیملی کے ساتھ وقت گزاریں گے، جس سے صاف ظاہر ہے کہ وہ فائنل کے لیے لاہور نہیں آرہے۔انگلینڈ کے کھلاڑی ٹائمل مل نے بھی فائنل کےلئے لاہور نہ آنے کا عندیہ دیا اور لکھا کہ وہ لاہور میں پی ایس ایل کے فائنل میں شریک نہیں ہوسکیں گے تاہم گھر پر بیٹھ کر میچ دیکھیں گے ¾ ساتھ ہی انھوں نے اپنی ٹیم کا شکریہ بھی ادا کیا۔آفیشلز کے مطابق انھوں نے غیر ملکی کھلاڑیوں کو فائنل میں شرکت کےلئے راضی کرنے کی کوشش کی لیکن ملک میں گذشتہ ماہ ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کے باعث کھلاڑی رضامند نہ ہوئے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ایک عہدیدار نے تصدیق کی کہ غیر ملکی کمنٹیٹرز ای این بشپ اور ڈینی موریسن نے بھی فائنل کےلئے لاہور نہ آنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد پی سی بی نے وقار یونس کو کمنٹری کو بلوایا ۔گذشتہ روز پاکستان سپر لیگ کے نشریاتی حقوق کی حامل برطانوی کمپنی سن سیٹ اینڈ وائن لاہور میں ہونے والے ایونٹ کے فائنل کے نشریاتی حقوق سے دستبردار ہو گئی تھی، جس کے بعد دبئی کی پروڈکشن کمپنی انوویٹو پروڈکشن گروپ سے فائنل کےلئے خصوصی معاہدہ کرلیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فائنل کی کمنٹری ٹیم رمیز راجہ، بازید خان اور وقاریونس پر مشتمل ہوگی۔وقاریونس پی ایس ایل کے دبئی اور شارجہ میں کھیلے جانے والے میچز کی کمنٹری ٹیم میں شامل نہیں تھے۔

پی ایس ایل فائنل کی آن لائن ٹکٹس ….چند گھنٹوں میںہی غائب ….حیرت انگیز خبر

لاہور(ویب ڈیسک ) پی ایس ایل کے فائنل کی آن لائن ٹکٹوں کی فروخت چند گھنٹوں میں ہی مکمل ہوگئی جب کہ منتخب بینکوں کے باہر شائقین کی لمبی قطاریں لگ گئیں ۔پی سی بی حکام نے پی ایس ایل فائنل دیکھنے والوں کیلئے 500 سے 12000 تک کی ٹکٹیں فروخت کیلئے پیش کی تھیں جو ہاتھوں ہاتھ فرو خت ہوگئیں۔ عمران خان، وقار یونس، وسیم اکرم انکلوژر کے تمام آئن لائن ٹکٹ فروخت ہوگئے جب کہ انضمام الحق حنیف محمد اورظہیرعباس انکلوذرکے بھی تمام آئن لائن ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ بک گئے۔ دوسری جانب بینک آف پنجاب کی 15 شاخوں پر ٹکٹوں کی فروخت کا عمل جاری ہے، ٹکٹوں کے حصول کے لیے بینکوں کے باہر لمبی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں، کئی جگہوں پرافرا تفری کی صورت حال ہے جس کی وجہ سے پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری کو بینکوں کے باہر تعینات کردیا گیا ہے۔ پی ایس ایل کے لیے سب سے مہنگا 12 ہزارروپے کا ٹکٹ خرید نے والے قذافی اسٹیڈیم کے عمران خان، فضل محمود، وسیم اکرم اور وقار یونس کے ناموں والے انکلوژرز میں بیٹھ کر فائنل کا لطف لیں گے جب کہ جو لوگ میچ دیکھنے کیلئے آٹھ ہزار روپے کا ٹکٹ خریدیں گے ا±ن کو اے ایچ کاردار، رمیز راجہ، جاویدمیانداد انکلوژرز میں جگہ ملے گی۔ سب سے سستی ٹکٹیں سعید انور اور سرفراز نواز کے نام سے منسوب جنرل انکلوژرز کی ہیں جو کرسیوں سے محروم دونوں انکلوژرز میں داخلہ فیس 500 روپے ہے اور تماشائیوں کو فرشی نشستوں پر بیٹھنا ہوگا۔

پی ایس ایل فائنل کا میچ دیکھنے آ رہی ہیں ….”ملکہ حسن“

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان سپر لیگ اپنے اختتامی مراحل کی جانب ہے اور شائقین کرکٹ کا جنون اور جوش و خروش ہر آنے والے دن کے ساتھ بڑھتا جا رہا ہے۔ پی ایس ایل کو یوں تو دنیا بھر سے پسند کیا جا رہا ہے تاہم تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق کردستان کی سابق ماڈل شین عزیز اکو نے بھی فائنل دیکھنے کے لیے لاہور آنے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق سابق مس کردستان اور مس کردستان ورلڈشین عزیز اکو نے ایک ویڈ یو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں اس حوالے سے بہت پرجوش ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ میں پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے لاہور جاﺅں گی اوراس کھیل کو سپورٹ بھی کروں گی۔

پی ایس ایل فائنل میں نہ آنے والے کھلاڑیوں کی فہرست جاری

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےلئے کھیلنے والے انگلینڈ کے کھلاڑیوں لیوک رائٹ، کیون پیٹرسن اور ٹائمل مل نے لاہور میں ٹورنامنٹ کے فائنل میں شرکت سے انکار کردیا۔واضح رہے کہ پی ایس ایل 2017 کے پہلے پلے آف میچ میں پشاور زلمی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رن سے شکست دے کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز لیگ کے فائنل میں پہنچ چکی ۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے کھیلنے والے لیوک رائٹ ¾ کیون پیٹرسن اور ٹائمل مل نے فائنل میں شرکت نہ کرنے کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا۔گذشتہ روز میچ جیتنے کے بعد لیوک نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہاکہ ابھی تک یقین نہیں آرہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز جیت گئی۔انھوں نے لکھا کہ بہت بوجھل دل کے ساتھ لکھ رہا ہوں کہ میں فائنل کےلئے لاہور نہیں آرہا، میری ایک فیملی ہے اور میں کرکٹ کے کھیل کے لیے خطرہ مول نہیں لے سکتا’۔لیوک نے اپنی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ٹورنامنٹ بہت شاندار تھا جس میں بے پناہ ٹیلنٹ دیکھنے کو ملا۔دوسری جانب کیون پیٹرسن نے بھی ٹوئٹر پر دبئی سے لندن روانگی کا پیغام دیا اور ساتھ میں لکھا کہ وہ فیملی کے ساتھ وقت گزاریں گے، جس سے صاف ظاہر ہے کہ وہ فائنل کے لیے لاہور نہیں آرہے۔انگلینڈ کے کھلاڑی ٹائمل مل نے بھی فائنل کےلئے لاہور نہ آنے کا عندیہ دیا اور لکھا کہ وہ لاہور میں پی ایس ایل کے فائنل میں شریک نہیں ہوسکیں گے تاہم گھر پر بیٹھ کر میچ دیکھیں گے ¾ ساتھ ہی انھوں نے اپنی ٹیم کا شکریہ بھی ادا کیا۔آفیشلز کے مطابق انھوں نے غیر ملکی کھلاڑیوں کو فائنل میں شرکت کےلئے راضی کرنے کی کوشش کی لیکن ملک میں گذشتہ ماہ ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کے باعث کھلاڑی رضامند نہ ہوئے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ایک عہدیدار نے تصدیق کی کہ غیر ملکی کمنٹیٹرز ای این بشپ اور ڈینی موریسن نے بھی فائنل کےلئے لاہور نہ آنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد پی سی بی نے وقار یونس کو کمنٹری کو بلوایا ۔گذشتہ روز پاکستان سپر لیگ کے نشریاتی حقوق کی حامل برطانوی کمپنی سن سیٹ اینڈ وائن لاہور میں ہونے والے ایونٹ کے فائنل کے نشریاتی حقوق سے دستبردار ہو گئی تھی، جس کے بعد دبئی کی پروڈکشن کمپنی انوویٹو پروڈکشن گروپ سے فائنل کےلئے خصوصی معاہدہ کرلیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فائنل کی کمنٹری ٹیم رمیز راجہ، بازید خان اور وقاریونس پر مشتمل ہوگی۔وقاریونس پی ایس ایل کے دبئی اور شارجہ میں کھیلے جانے والے میچز کی کمنٹری ٹیم میں شامل نہیں تھے۔