تازہ تر ین

سپر لیگ فائنل ….پی سی بی کا سب سے بڑ امتحان ،سخت دباﺅ کا شکار

لاہور(نیوز ایجنسیاں) پی ایس ایل فائنل میں شریک غیرملکی کرکٹرز کی 5 لاکھ ڈالرز کی انشورنس کرائی جائے گی۔سیکیورٹی خدشات کے باوجود حکومت و پی سی بی نے پاکستان سپرلیگ ٹو کا فیصلہ کن معرکہ اتوار کو لاہور میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے، میچ میں غیرملکی کھلاڑی شرکت سے گریزاں اور کئی بڑے نام دستبردار ہو چکے ہیں، موجودہ حالات کے تناظر میں بورڈ فارن کرکٹرز کی 5،5 لاکھ ڈالرز کی انشورش کرائے گا جبکہ فائنل میں جو بورڈ کے سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑی شریک ہوئے وہ پہلے سے ہی انشورڈ ہوں گے، دیگر کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، پی سی بی فائنل کی انشورنس نہیں کرائے گا۔واضح رہے کہ بھارت سمیت دنیا بھر میں میچز کو ہی انشورڈ کرا لیا جاتا ہے تاکہ موسم، دہشت گرد حملے یا کسی قدرتی آفت کی وجہ سے انعقاد نہ ہو تو نقصان کی تلافی میں مدد ملے، رواں برس بھارتی ٹیم کے انگلینڈ سے کٹک میں ہونے والے ون ڈے کا انشورنش کور تقریباً22کروڑ روپے تھا۔دوسری جانب ذرائع کے مطابق پی سی بی بڑے ناموں کی جانب سے لاہور آنے سے انکار پر سخت دباو¿ کا شکار ہے،ناقدین پہلے ہی کہہ چکے کہ تیسرے درجے کے غیرملکی کرکٹرز کو بلانے سے کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔ادھر سری لنکا اور بنگلہ دیش کے حال ہی میں ریٹائرڈ یا ٹیم سے باہر کھلاڑیوں سے بھی رابطہ کیا گیا، مگر بیشتر اہل خانہ کی جانب سے دباو¿ کے سبب کوئی وعدہ نہیں کر رہے، جو آنے کو تیار ہیں وہ بھی پاکستان کرکٹ بورڈ کی مجبوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اتنی بڑی رقم کا مطالبہ کر رہے ہیں جو ان کے رتبے سے میل نہیں کھاتی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain