لاہور(کلچرل رپورٹر) معروف قوال بدرمیانداد کی نویں برسی گزشتہ روزمنائی گئی اس موقع پر ان کے بیٹے سکندر میاندادنے ایک تقریب کا اہتمام کیا جس میں لوگوں کی کثیرتعدادنے شرکت کی ۔اس موقع پرمرحوم کے لئے قرآن خوانی بھی کی گئی جبکہ شرکاءنے انہیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔بدرمیانداد استاد نصرت فتح علی خان کے مامون زادکزن تھے جنہوں نے فن قوالی میں منفرد شناخت بنائی۔۔ان کے بھائی شیرمیاندادکا شمار بھی آج کے مقبول قوالوں میں ہوتا ہے۔ان کا تعلق پاکپتن سے تھا جہاں ان کا خاندان طویل عرصے سے فن قوالی سے وابستہ تھا۔بدرمیاندادنے 150البم ریلیز کئے جنہیں بہت مقبولیت حاصل ہوئی۔ان کے گائے ہوئے کئی گانے اور قوالیاں بالی وڈ کی فلموں میں بھی شامل کئے گئے۔