Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • مکہ معاہدے پر پیشرفت مثبت اور حوصلہ افزا ہے ، ترک وزیر خارجہ
    • ایمباپے کا نائیکی سے 20 سالہ تعلق ختم ’آن‘ برانڈ سے نیا معاہدہ
    • ایشین گیمز کبڈی: پاکستان نے ملائیشیا کو 65-22 سے شکست دے دی
    • منیشہ علی کا شاندار کارنامہ، ایم ایم اے ورلڈ کپ میں پاکستان کے لیے گولڈ جیت لیا
    • اسلام آباد کے 24 اسکول کل سے بند، عمارتیں پولیس کے حوالے
    • لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی اربوں کی سرمایہ کاری پر سنڈیکیٹ سے منظوری نہ لینے کا انکشاف
    • پی ٹی آئی کسان ونگ کا پاکستان کسان اتحاد کے25 ستمبرکے احتجاج کی بھرپور حمایت
    • PIA نے انٹرنیشنل ایوی ایشن سیفٹی معیار پر عملدرآمد کا سنگ میل عبور کرلیا
    • نیویارک’صرف 30ڈالر میں خریدی گئی پینٹنگ لاکھوں ڈالر کی نکلی
    • یورپی ممالک نے غیر قانونی تارکین ِ وطن کے خلاف نئے سخت قوانین و قواعد منظور کرلئے
    • صبا قمر کا ماضی میں ساتھی اداکار کی محبت میں گرفتار ہونے کا انکشاف
    • پاکستان کی بھارت کے خلاف شاندار فتح 5-0 شکست دے دی
    • بدعنوانی پر دفترخارجہ کے 6افسران سمیت 22افراد کیخلاف مقدمہ
    • چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
    • افغانستان میں موجود دہشتگرد بے گناہ پاکستانیوں کا خون بہا رہے ہیں: طاہر اشرفی
    • آسٹریلیا سے امریکا بھیجے گئے ایف35لڑاکا طیاروںکے حساس پرزے ہانگ کانگ پہنچ گئے، تحقیقات شروع
    • قبضوں کی نشاندہی کریں، کارروائی ہوگی: ناصر حسین شاہ
    • پنجاب بار کونسل کا وکلاء ،خاندانوںکو مالی تحفظ فراہم کرنیکا اعلان
    • PTIحکومت اور کے درمیان رابطے بے نتیجہ حالات مزید خراب سخت ہونے کا امکان
    • سمارٹ لاک ڈاؤن پولیس ضلعی انتظامیہ کیلئے کمائی کا ذریعہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ‘جنیئس’ بچی نے جس نے تہواروں پر ملنے والی رقم سے 3 سال میں کافی زیادہ سونا جمع کرلیا

    By Khabrain Newsفروری 13, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    عام طور پر بچوں کو اگر کسی تہوار کے موقع پر پیسے دیے جاتے ہیں تو وہ انہیں کچھ کھانے پینے یا کھلونوں کے لیے خرچ کر دیتے ہیں۔

    مگر چین میں ایک 10 سالہ بچی نے چینی نئے سال کے موقع پر ملنے والی رقم کو سونا خریدنے کے لیے استعمال کیا۔

    وہ ایسا 3 سال سے کر رہی ہے کیونکہ اسے ڈر تھا کہ اس کی جمع شدہ رقم کو والدین خرچ کر دیں گے۔

    چین کے صوبے Hebei کے علاقے لانگ فینگ سے تعلق رکھنے والی کو ہر سال چین کے نئے سال کے موقع پر والدین کی جانب سے ریڈ پیکٹ (سرخ رنگ کے لفافے جس میں کچھ رقم موجود ہوتی ہے) دی جاتی تھی۔

    چین میں بالغ افراد کی جانب سے بچوں یا غیر شادی شدہ افراد کو یہ لفافے دیے جاتے ہیں اور اسے اچھی قسمت کی علامت قرار دیا جاتا ہے۔

    بچی کی والدہ بائی نے بتایا کہ ان کی بیٹی نے اس رقم کو سونے میں سرمایہ کاری کے لیے استعمال کرنا شروع کیا۔

    2023 مین پہلی بار اس نے رقم سے سونا خریدا کیونکہ اسے ڈر تھا کہ والدین خرچ نہ کر دے جبکہ اس کا یہ بھی ماننا تھا کہ نقدی کی بجائے سونے کو آسانی سے محفوظ کیا جاسکتا ہے۔

    بائی کے مطابق ان کی بیٹی کو ہر سال عموماً 4 ہزار یوآن دیے جاتے ہیں۔

    جب بچی نے پہلی بار سونا خریدا تو اس وقت سونے کی فی گرام قیمت 460 یوآن تھی اور اب فروری 2026 میں فی گرام سونا 1100 یوآن کا ہوچکا ہے۔

    گزشتہ ایک سال کے دوران چین میں سونے کی قیمت میں 60 فیصد اضافہ ہوا اور رواں سال کے پہلے ماہ کے دوران لگ بھگ 30 فیصد اضافہ ہوچکا ہے۔

    بچی کی والدہ نے بتایا کہ ان کی بیٹی اب تک 30 گرام سونا خرید چکی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بچی کا ابھی سونا فروخت کرنے کا ارادہ نہیں بلکہ وہ مزید سونا خریدنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

    والدہ نے تسلیم کیا کہ بچی ان سے زیادہ بہتر سرمایہ کاری کر رہی ہے اور انہیں افسوس ہے کہ بیٹی کی طرح اس وقت سونا کیوں نہیں خریدا جب اس کی قیمت کم تھی۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      پاکستانی فائٹر شہزیب رند کی دھوم میامی ایم ایم اے ٹورنامنٹ میں فتح

      ‏عمران خان کی بہن علیمہ خان کو لاہور سے حراست میں لے لیا گیا

      آئی پی پیز سے بجلی کی پیداوار ڈیموں کے مقابلے میں 12 گنا مہنگی

      تازہ ترین

      پاکستانی فائٹر شہزیب رند کی دھوم میامی ایم ایم اے ٹورنامنٹ میں فتح

      ‏عمران خان کی بہن علیمہ خان کو لاہور سے حراست میں لے لیا گیا

      آئی پی پیز سے بجلی کی پیداوار ڈیموں کے مقابلے میں 12 گنا مہنگی

      کوہاٹ پولیس لائنز دھماکا، 15 اہلکاروں سمیت 21 شہید، 81 زخمی

      سنگاپور ایئرلائنز 2026 کی بہترین ایئرلائن بن گئی

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.