ممبئی (ویب ڈیسک)اداکارہ ایشوریا رائے اور ابھیشک بچن سات سال بعد فلم”گلاب جامن“میں اکھٹے کام کریں گے۔بھارتی کے مطابق ایشوریا رائے اپنے شوہر ابھیشک بچن کے ساتھ انو راگ کشپ کی آنے والی فلم”گلاب جامن“میں کام کریں گے۔دونوں نے آخری مرتبہ 2010 میں فلم”راون“میں اکھٹے کام کیا تھا۔انھوں نے اس سے قبل متعدد فلموںمیں اکھٹے کام کیا جن میں فلم گرو،امراﺅ جان،سرکار راج اور ڈھائی اکشر پریم کے شامل ہیں۔کہا جا رہا ہے کہ فلم گلاب جامن میں امیتابھ بچن بھی کیمیو پرفارمنس دیں گے۔فلم کے ہدایتکار کا نام ابھی حتمی نہیں ہے