لاہور (رپورٹنگ ٹیم) پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کا فیصلہ کن معرکہ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین (آج) اتوار کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں مصنوعی روشنیوں میں ہو گا۔ پورے ملک میں شائقین کرکٹ پ±ر جوش ہیں ، کسی کی فیورٹ ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرزہے تو کسی کی پشاور زلمی، میچ دیکھنے کے لیے سب نے اپنی اپنی تیاری کرلی -کرکٹ کا خمار ، عرب امارات سے پاکستان منتقل ہوگ?ا۔قذافی اسٹیڈیم میں کل نعروں کی گونج ہوگی۔گلیاں اڑیں گی،چھکے چوکوں کی بارش ہو گی ،شہر شہر گلی گلی بس کرکٹ ہی کرکٹ ہو گی،پنجاب ہو یا خیبر پختونخوا ،سندھ یابلوچستان ،سب ہوں گے ایک جان ، پورا پاکستان جشن منائے گا۔جنہیں اسٹیڈیم کے ٹکٹ ملے ان کی خوشی کا ٹھکانہ نہیں ، بہت سو ں نے یار دوستوں کے ساتھ بڑی اسکرین لگا کر فائنل دیکھنے اور یادگار بنانے کا فیصلہ کرلیا۔سب نے اپنی اپنی فیورٹ ٹیم بھی چن لی ہے، کوئی زلمی کا حامی کوئی کوئٹہ کا پرستا ر،پورا پاکستان کرکٹ کی لڑی میں پروگیا ہے۔پشاور اور کوئٹہ کا ٹکراو? زندہ دلان کے شہر لاہور میں ہوگا ، وہ ٹورنامنٹ جس کے ل?گ میچز میں غیر ملکی گراو?نڈ کھچا کھچ بھر انظر ا?ئے اسی کا فائنل ہوم گراو?نڈ پر ہوگا تو گراو?نڈ میں عوام کا رش دیکھنے کے لائق ہوگا۔پی ایس ایل فائنل کے لئے قذافی اسٹیڈیم سج گیا، اکاو?نٹ ڈاو?ن کے ساتھ دھڑکنیں بھی تیز ، میگا ایونٹ کو سحرانگیز بنانے کی تیاریاں مکمل ،ساو?نڈ سسٹم اور واک تھرو گیٹ لگ گئے ، ٹکٹوں کی ا?ن لائن سیل بھی دوبارہ شروع ہو گئی۔قذافی اسٹیڈیم میں سیکورٹی کے بھی فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ اسٹیڈیم کا فضائی جائزہ لیا گیا۔سی سی پی او اور ڈی ا?ئی جی ا?پریشنز نے علاقے کا دورہ کیا۔فائنل ایونٹ کےلیے مخصوص پارکنگ ایریاز میں محکمہ ایکسائزکی 5 ٹیمیں تعینات ،ہر گاڑی کا ڈیٹا چیک ہوگا، پارکنگ سے اسٹیڈیم تک جانے کے لیےشٹل سروس کی بسیں پہنچ گئیں۔ پی ایس ایل فائنل کے لیے قذافی اسٹیڈیم سج گیا، کاونٹ ڈاو?ن کے ساتھ شائقین کے دلوں کی دھڑکنیں بھی تیز ہونے لگیں، میگا ایونٹ کو سحرانگیز بنانے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں، ساو?نڈ سسٹم اور واک تھرو گیٹ لگ گئے، ٹکٹوں کی ا?ن لائن سیل بھی دوبارہ شروع ہو گئی۔پی ایس ایل ٹو کے میگاایونٹ کیلئے قذافی اسٹیڈیم میں شایان شان منظر سج گیا، علاقے کی سڑکیں دھل گئیں، کرکٹ دیوانوں کے لیے راستے بچھ گئے، واک تھرو گیٹ نصب کردیئے گئے۔میگاایونٹ کی سج دھج بڑھانے کے لیے سحرانگیز تقریب کی تیاریاں بھی مکمل ہوگئی،عائشہ عمراوراحمد بٹ میزبانی کے لیے تیار ہیں تو گلوکار فاخر محمود، علی عظمت اور فرہاد ہمایوں ا?واز کا جادو جگانے کو بےتاب ہیں،ڈی جے ولی سنز ساو?نڈ سسٹم بھی لگ گیا، گیت جذبے گرمائیں گے، سریلی دھنیں بکھریں گی۔کرکٹ دیوانوں کی دیوانی دیکھتے ہوئے ٹکٹوں کی ا?ن لائن سیل پھر سے شروع ہوگئے، ویب سائٹ پر 8اور 12 ہزار والے ٹکٹ دستیاب ہیں۔قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی کے بھی فول پروف انتظامات ہیں، اسٹیڈیم کا فضائی جائزہ لیا جارہا ہے، سی سی پی او اور ڈی ا?ئی جی ا?پریشنز نے علاقے کا دورہ کیا۔فائنل ایونٹ کےلیے مخصوص پارکنگ ایریاز میں محکمہ ایکسائزکی 5 ٹیمیں تعینات ہیں،ہر گاڑی کا ڈیٹا چیک ہوگا، پارکنگ سے اسٹیڈیم تک جانے کے لیے شٹل سروس کی بسیں پہنچ گئیں۔پشاور زلمی کے لیے گانا گانے والی گلوکارہ شگفتہ اعوان فائنل کا ٹکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہیں، جس پر انہوں نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ احتجاج بھی کیا۔ پشاورزلمی کے کھلاڑی کامران اکمل، محمد حفیظ، وہاب ریاض، حسن علی، عمران خان جونیئر اور محمد اصغر لاہور پہنچے جن کے ساتھ قومی ٹیم کےسابق کپتان اور ہیڈ کوچ وقاریونس بھی تھے۔لاہور پہنچنے والے کھلاڑیوں کو ایلیٹ فورس کے کمانڈوز کے حصار میں ائرپورٹ سے باہر لایا گیا۔پشاورزلمی کے مالک جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ فائنل میں ان کا مکمل اسکواڈ ایکشن میں نظر آئے گا۔دوسرے جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی کپتان سرفرازاحمد اور کوچ معین خان کے ہمرا لاہور پہنچ چکے ہیں۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کیون پیٹرسن، رلی روسو، ٹائمل ملز اور لیوک رائٹ سمیت اہم غیرملکی کھلاڑی واپس اپنے ملکوں کو جاچکے ہیں جن کے متبادل کےطور پر پانچ کھلاڑیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پی ایس ایل کے فائنل کے لیے ٹیم میں زمبابوے کے ایلٹن چیگمبورا، شون ایروائن، بنگلہ دیش کے انعام الحق، جنوبی افریقا کے مورن وین ویک اور رایاد ایمرت کو غیر ملکی کھلاڑیوں کے طورپر شامل کرلیا ہے۔ پنجاب حکومت شائقےن کرکٹ کی سہولت کےلئے فری شٹل سروس چلائے گی۔پی اےس اےل فائنل کےلئے شائقےن کرکٹ کونامزد مقامات سے سٹےڈےم تک لےجانے کےلئے فری شٹل سروس چلائی جائے گی اوراس شٹل سروس کا آغازکل دوپہر1بجے سے ہوگا۔