لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پر انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھلنے لگے ہیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا ورلڈ الیون ٹیم کو پاکستان بھیجنے پر غور۔ برطانوی اخبار نے دعویٰ کی اہے کہ پاکستان سپر لیگ کے لاہور میں فائنل کے کامیاب انعقاد کے بعد پاکستان پر بین الاقوامی کرکٹ کے دروازے کھلنے کا قومی امکان ہے جس پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ الیون ٹیم کو دورہ پاکستان پر بھجوانے کیلئے غور شروع کردیا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق آئی سی سی کے جائلز کلارک نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ آئی سی سی ورلڈ الیون ٹیم ستمبر میں پاکستان آئے گی اور اس سیریز کو انڈی پینڈنس ٹی 20 کپ کا نام دیا گیا ہے۔ رواں برس ستمبر میں پاکستان کا دورہ کرنے والی ورلڈ الیون ٹیم کے دورہ پاکستان کے شیڈول کا اعلان بھی کردیا گیا ہے جس کے مطابق ورلڈ الیون ٹیم 17 ستمبر کو دبئی پہنچے گی اور لاہور میں 4 ٹی 20 میچز کھیلے جائیں گے۔ ورلڈ الیون ٹیم پہلا میچ 22 دوسرا 23 تیسرا 28 چوتھا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 29 ستمبر کو لاہور ہی میں کھیلا جائیگا۔
