سیئول(ویب ڈیسک) شمالی کوریا کے حالیہ بیلسٹک میزائل تجربات کے جواب میں امریکی بحریہ نے جنوبی کوریا میں اپنے جدید ترین بیلسٹک میزائل شکن نظام ’تھاڈ‘ کی تنصیب شروع کردی ہے۔ترجمان امریکی بحریہ کا کہنا ہے کہ اس میزائل شکن نظام (اینٹی میزائل سسٹم) کی تنصیب کا مقصد جنوبی کوریا کو شمالی کوریا کی ’بیلسٹک میزائل جارحیت‘ سے محفوظ کرنا ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل تجربات پر امریکا اور اس کے اتحادیوں کو شدید تشویش ہے۔