لاہور (خصوصی رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب میں سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کے حوالے سے تذبذب کا شکار چیئرمین بلاول بٹھو زرداری کو تاحال گریں سگنل نہ مل سکا ، سابق صدر آصف علی زرداری کی فوجی عدالتوں میں توسیع اسٹیبلشمنٹ از سر نو تعلقات بہتر بنانے کی کوشش۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کو سکیورٹی خدشات کی بنا پر جنوبی پنجاب میں جلسہ کی اجازت نہ ملنا اور سہیون شریف میں خود کش دھماکے کے بعد سے پیپلز پارٹی کی سیاسی سرگرمیاں تا حال بحال نہیں ہو سکی ہیں۔ پنجاب آمد کے حوالے سے بھی پی پی پی چیئرمین بلاول بٹھو کو تنظیم سازی کرنے کیلئے مختلف اضلاع کے دوروں کا گرین سگنل نہ مل سکا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق درحقیقت بلاول بٹھو کے پاس آج بھی کوئی اختیار نہیں اور تمام فیصلے آصف زرداری ہی کر رہے ہیں۔