اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں منی لانڈرنگ اور گردشی قرضوں کا معاملہ فوری طور پر پارلیمان کے دونوں ایوانوں میں اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا، عمران خان نے کہا کہ ایسی حکومت منی لانڈرنگ پر قابو نہیں پا سکتی جس کا وزیرخزانہ خود منی لانڈرنگ کرتا ہو، پاکستان اور اس کی معیشت کو کرپشن اور منی لانڈرنگ میں ملوث گروپ کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔پیر کو بنی گالا میں پارلیمانی پارٹی اجلاس میں قومی اسمبلی وسینٹ کے ارکان شریک ہوئے، اجلاس میں منی لانڈرنگ پر امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹ کے مندرجات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ گردشی قرضوں کے حجم میں غیر معمولی اضافے کے مختلف پہلوﺅں پر بھی غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے دونوں ایوانوں میں اٹھایا جائے، حکومت نے رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی تو سپریم کورٹ سے رجوع کریں، ایسی حکومت منی لانڈرنگ پر قابو نہیں پا سکتی جس کا وزیر خزانہ خود منی لانڈرنگ کرتا ہوں، منی لانڈرنگ کے حوالے سے اسحاق ڈار کا اعترافی بیان ناقابل تردیں حقیقت ہے، گردشی قرضے نواز حکومت کے بڑے سکینڈلز میں سے ایک سکینڈل ہے، نواز شریف نے حکومت میں آتے ہی اربوں روپے گردشی قرضوں کی مد میں ادا کیے۔