اسلام آباد ( نامہ نگار خصوصی ) وزیر مملکت برائے اطلاعات نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کا مہمان کھلاڑیوں کے بارے میں بیان ان کی پھٹیچر اور منفی سوچ کی عکاسی کرتا ہے،عالمی ادارے ٹیکنالوجی کے استعمال اور سکیورٹی کو فول پروف بنانے میں معاونت فراہم کررہے ہیں،اظہار رائے کی آزادی ہر انسان کا بنیادی حق ہے ،دوسروں کی دل آزاری کا باعث بننے والے بیانات سے گریز کیا جائے ،حکومت سائبر کرائم کے حوالے سے قانون سازی کر رہی ہے ان خیالات کا ظہار منگل کوانہوںنے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عالمی ادارے ٹیکنالوجی کے استعمال اور سکیورٹی کو فول پروف بنانے میں معاونت فراہم کررہے ہیں،ہم انکا شکریہ ادا کرتے ہیں،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لاہور میں پی ایس ایل فائنل کے انعقاد پر پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے ،پی ایس ایل کا فائنل دہشت گردوں کو بے خوف پاکستان کا جواب تھا،عمران خان نے پہلے کہا فائنل لاہور میں ہونا چاہیے،جب\ لاہور میں فائنل کے انعقاد کا اعلان ہوا انہوں نے مخالفت کر دی ،عمران خان نے تاریخی ایونٹ میں اپنی موجودگی کا اظہار نہیں کیا،عمران خان نے پی ایس ایل فائنل کے لاہور میں انعقاد کو پاگل پن کہا،اگر پی ایس ایل کا فائنل پاگل پن تھا تو قوم دہشتگردی کے خلاف ایسا کرتی رہے گی ،عمران آئی پی ایل میں کمنٹری بھی کرتے ہیں اور سٹیج پر بھی کھڑے ہوتے ہیں،انہوں نے کہا کہ دہشت گرد پاکستان میں خوف کی فضاءپیدا کرنا چاہتے تھے ،عمران خان کے بیان کی وجہ سے عالمی کھلاڑیوں کو خوف لاحق ہوا، عمران خان کا مہمان کھلاڑیوں کے بارے میں بیان ان کی پھٹیچر اور منفی سوچ کی عکاسی کرتی ہے عمران خان صاحب سیاست میں اپنی عزت تباہ کر چکے ہیں اب کھیل کے میدان میں اپنی بچی کھچی عزت کو تباہ کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ صوبائی وزےر قانون و پارلےمانی اموررانا ثناءاللہ خاںنے کہا ہے کہ عمران خان نے پی ایس ایل کے مہمان کھلاڑیوں کے بارے میں جو توہین آمیز زبان استعمال کی ہے اس پر وہ قوم سے معافی مانگیں اور اپنا بیان واپس لیں۔ وہ آج یہا ں احاطہ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ رانا ثناءاللہ خاں نے کہا کہ پی ایس ایل میچ دہشت گردی کے خوف کو مسترد کرنے کی علامت بن چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل دہشت گردوں کا ہدف تھا جس کے متعلق خفیہ اداروں کے الرٹس موجود تھے تاہم حکومتی پر اعتماد اقدامات کی بدولت عوام نے دہشت گردی کے خوف کو یکسر مستردکر دیا ۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے انعقاد سے پاکستان کا سافٹ امیج ابھرا ہے اور پوری دنیا میں پاکستان کے اوپر بین الاقوامی کرکٹ کے دروازے کھل چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم عمران خان کے اند ر کے ضدی بچے کا مکروہ چہرہ دیکھ چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو صرف اپنے اقتدار میں آنے سے غرض ہے انہیں ملکی وقار اور اس کی ترقی سے کوئی سروکار نہیںہے۔






































