تازہ تر ین

دہشتگردوں کا ایک اور حملہ, کیپٹن، فوجی شہید, 5شرپسند ہلاک

اسلام آباد، راولپنڈی (آئی این پی) آپریشن ردالفساد جاری، صوابی میں آپریشن کے دوران 5دہشت گرد مارے گئے، دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے دو جوان شہید ہو گئے، تین دہشتگردوں کی شناخت کر لی گئی جن کا تعلق صوابی اور دو کا افغانستان سے ہے،دہشتگرد تعلیمی اداروں ، جوڈیشل کمپلیکس پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ، آ رمی چیف نے کہا ہے کہ شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا،دہشت گردوں کو ان کے برپاکردہ فسادکاحساب دیناہوگا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق صوابی کے علاقے ملک آباد میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن شروع کیا تو کمپاو¿نڈ میں چھپے دہشت گردوں فوجی جوانوں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں پاک فوج کا کیپٹن جنید اور سپاہی امجد شہید ہوگئے۔ سیکورٹی فورسز نے علاقے کا گھیراو¿ کرلیا اور کاروائی کرتے ہوئے 5دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ۔ ہلاک ہونیوالے 5 دہشتگردوں میں سے تین کی شناخت کر لی گئی ہے جن میں ماجد عرف خالد ، یوسف عرف چھوٹا خالد اور جواد شامل ہیں شناخت کیے گے۔ تینوں دہشتگردوں کا تعلق صوابی سے ہے جبکہ دیگر دو ممکنہ طور پر افغانستان سے ہیں ۔ دہشتگرد تعلیمی اداروں، جوڈیشل کمپلیکس پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ۔علاقے میں آپریشن ردالفساد خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیا گیا آئی ایس پی آرمطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجو ہ نے کہا ہے کہ شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، دہشت گردوں کو ختم کیا جائے گا۔ ہشت گردوں کو ان کے برپاکردہ فسادکاحساب دینا ہوگا۔ وزیراعظم محمد نوازشریف نے صوابی میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے شہداءکے درجات کی بلندی کی دعا اور سوگوار خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا۔وزیراعظم نوازشریف نے دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کے جوانوں کی بہادری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے جوان ریاستی عملداری کو چیلنج کرنے والوں کا مقابلہ کر رہے ہیں،پاک فوج کے جوانوں نے فرائض کی ادائیگی میں جام شہادت نوش کیا،قوم کے تحفظ کیلئے جانیں دینے والے ہمارے اصل ہیرو ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلح افواج جمہوری اقدار کے تحفظ کیلئے دہشتگردی کے خلاف لڑ رہی ہیں،دشمنوں کو ان کے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے،دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن ردالفساد جاری رہے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain