تازہ تر ین

وی آئی پی کلچر کا خاتمہ یا۔۔۔؟، پروٹوکول کیلئے اربوں کا فنڈ جاری

لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب میں وی وی آئی پی کے اضلاع کے دوروں کے سیکورٹی، پروٹوکول، تقاریب کے اخراجات کے لئے تمام اضلاع کے ڈی سی کو تقریبا ایک ارب 50 کروڑ کے فندز جاری کردئیے گئے ہیں۔ یہ فنڈز وفاقی وزیروں، گورنر، وزیراعلی،صوبائی وزیروں اور دیگر اہم وفاقی و صوبائی شخصیات کے اضلاع کے دوروں کے دوران ان کے پرٹوکول، تقاریب اور ان کے اعزاز میں دئیے گئے ظہرانے اور دیگر کاموں پر خرچ ہونگے جبکہ محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن کے مطابق یہ فنڈز قدرتی آفات، حادثے کی صورت میں بھی خرچ ہونگے۔ صرف وی وی آئی پی پر خرچ نہیں ہونگے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن سال میں تمام وزیروں، مشیروں کی سیاسی سرگرمیوں کے لئے فنڈز استعمال کئے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ سروسز جنرل سے جو رپورٹ ملی ہے اس کے مطابق وزیراعلی پنجاب سے منظوری کے بعد فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔ ان کے موقف کے مطابق ڈی سی اوز کے پاس وی وی آئی پی کے اضلاع کے دوروں کے لئے بے شمار فنڈز موجود تھے جو وی وی آئی پی کے دوروں کے دوران سکیورٹی اور دیگر اخراجات پر خرچ کئے جاتے تھے ۔ اسی طرح کسی بھی ضلع میں کسی قدری آفت کسی حادثے کی صورت میں یہ فنڈز خر چ کئے جاتے تھے لیکن حکومت کی جانب سے سول ایڈمنسٹریشن آرڈنینس جاری کیا گیا ہے جس کے بعد ڈی سی او کا عہدہ ختم کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے ڈی سی اکاﺅنٹ چار کے ذریعے یہ فنڈز خرچ کر سکتا تھا لیکن حکومت پنجاب نے اکاﺅنٹ چار سیز کر دئیے ہیں جس کے بعد ڈی سی حضرات نے وی وی آئی پی کے اضلاع کے دوروں کے اخراجات اٹھانے سے انکار کر دیا تھا جس پر حکومت پنجاب نے فوری طور پر ڈی سی کے زیر کنٹرول ایس ڈی اے اکاونٹ میں تقریبا ایک ارب 50 کروڑ کے فنڈز جاری کر دئیے ہیں۔ محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن کے مطابق لاہور، راولپنڈی، ساہیوال، ملتان، ڈی جی خان، گوجرانوالہ، فیصل آباد، بہاولپور، سرگودھاکے ڈی سی کو 10 کروڑ روپے فی کس اس اکاﺅنٹ میں دئیے گئے ہیں جن کو خرچ کرنے کے لئے ڈی سی کو سپیشل پاورز بھی دی گئی ہیں کہ وہ کسی اخراجات کے لئے اس اکاﺅنٹ سے ایڈوانس رقم نکال کر خرچ کر سکتا ہے۔ باقی 27 اضلاع کے ڈی سی کو فی کس 2 کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں۔ محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن سے رابطہ کیا گیا تو کسی اعلی افسر نے فندز کے بارے میں پتہ ہونے سے انکار کر دیا تاہم ایک اعلی افسر نے کہا فنڈز جاری ضرور ہوئے ہیں لیکن ان فندز میں صرف وی وی آئی پی پر اخراجات نہیں کئے جائیں گے یہ فنڈز قدرتی آفت، زلزلے، سیلاب، یا کسی بڑے حادثے کی صورت میں بھی خرچ کئے جائیں گے۔ جب افسر سے سوال کیا گیا جو لیٹر جاری ہوا ہے اس میں وی وی آئی پی پر اخراجات کا ذکر ہے تو انہوں نے کہا ہاں وی وی آئی پی کے دوروں پر اخراجات اسی فنڈز سے خرچ کئے جائیں گے۔ محکمہ خزانہ پنجاب کے ذرائع کے مطابق فنڈز کو خرچ کرنے کے لئے ڈی سی کو بچت کمیٹی میں کیس کی منظوری لینے کی چھوٹ دی گئی ہے جبکہ حکومت پنجاب نے رولز 2.10 پی ایف آر والیم ون کے تحت فنڈز کے استعمال کا جو طریقہ دیا گیا ہے اس کی چھوٹ بھی دے دی ہے تاہم محکمہ خزانہ کے ذرائع کے مطابق ڈی سی ان اخراجا ت کا ریکارڈ اپنے پاس رکھیں گے۔
فنڈز جاری


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain