تازہ تر ین

لاہور شہر میں جرم وسزا کی خوفناک خبریں

لاہور (کرائم رپورٹر) گرین ٹاﺅن میں غربت سے دلبرداشتہ ہو کر نوجوان نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی جبکہ اچھرہ کے 40سالہ شخص نے شادی نہ ہونے پر خود کو آگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ فیکٹری ایریا میں تیزرفتار موٹرسائیکل فٹ پاتھ سے جا ٹکرائی جس سے کانسٹیبل موقع پر دم توڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق گرین ٹاﺅن سی ٹو بلاک کے رہائشی 18سالہ سعید کا والد کچھ عرصہ قبل فوت ہوگیا جس کے بعد گھر کا بوجھ اس کے کندھوں پر آ گیا۔ سعید رنگ کا کام کرتا تھا جس سے گزر اوقات مشکل ہو گیا۔ رات گئے دلبرداشتہ ہو کر اس نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے نعش کو قبضہ میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق متوفی 5بہنوں اور ماں کا واحد کفیل تھا جو کہ کام کاج نہ ملنے کی وجہ سے کافی پریشان تھا۔ نعش کو پوسٹمارٹم کے بعد ورثاءکے حوالے کردیا گیا ہے۔ ادھر بتایا گیا ہے کہ اچھرہ کے علاقہ کچا راواں روڈ کے رہائشی 40سالہ آفتاب نے رات گئے چھت پر جا کر خود کو آگ لگا لی۔ چیخ و پکار سن کر اہل محلہ اکٹھے ہو گئے جنہوں نے فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچا دیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس ہسپتال پہنچ گئی۔ پولیس کے مطابق آفتاب نے نزعی بیان دیتے ہوئے کہا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ میری عمر ڈھلتی جا رہی تھی مگر رشتہ نہیں ہو رہا تھا جس سے دلبرداشتہ ہو کر میں نے خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگائی ہے۔ ہسپتال میں ڈاکٹروں کی سرتوڑ کوششوں کے باوجود آفتاب زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ فیکٹری ایریا کے علاقہ میں تیزرفتار موٹرسائیکل بے قابو ہو کر فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں سی آئی اے ماڈل ٹاﺅن کا کانسٹیبل نوید جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کر دی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain