ملتان (خصوصی رپورٹ) ملتان میں اپنی نوعیت کی انوکھی شادی ہوئی جس میں ن لیگ کے چیئرمین نے بھتیجے کی شادی پر پیسہ پانی کی طرح بہا دیا اور دولہا بھی سونے میں لدا ہوا تھا۔ اشرف آباد میں ن لیگ کے یو سی چیئرمین شیخ ندیم اکبر نے بھتیجے عرفان کی شادی پر پیسہ پانی کی طرح بہایا۔ دولہے کی کرسی شیر کے پنجرے کے اوپر رکھی گئی تھی جس پر دولہا میاں براجمان تھے جبکہ دولہے نے سر پر سونے کا تاج سجایا ہوا تھا اور شیروانی بھی سونے سے لدی ہوئی تھی۔ ہزاروں افراد کو مدعو کیا گیا۔ دلہن والے بھی کسی سے پیچھے نہ تھے۔ انہوں نے اپنی بیٹی کو 5کروڑ کا جہیز دیا جس میں گاڑی‘ دولہے کے بھائیوں کیلئے موٹرسائیکل اور سونے کی 3درجن انگوٹھیاں تھیں۔
مہنگی شادی