تازہ تر ین

سرکاری سکولوں میں خوفناک اسکینڈل سامنے آ گیا

لاہور (خصوصی رپورٹ) 1248 سرکاری سکولوں میں نصب ایمرجنسی الارم خراب، سکولوں کا متعلقہ تھانوں سے رابطہ قائم رکھنے میں مشکلات کا سامنا، محکمہ تعلیم نے سکول سربراہان سکیورٹی الارم فوری ٹھیک کرانے کے احکامات جاری کر دیئے۔ شہر بھر میں 1248 ہائی، مڈل اور پرائمری سکول ہیں جو محکمہ سکول ایجوکیشن کے تحت چلائے جا رہے ہیں۔ محکمہ تعلیم نے تمام سرکاری سکولوں کی سکیورٹی کو موثر بنانے کیلئے ان ایمرجنسی الارم تو نصب کردیئے ہیں لیکن ذرائع کے مطابق تمام سکولوں میں ایمرجنسی بٹن کام نہیں کر رہے ان سکولوں میں سے کسی بھی سکول میں بچوں کی تعداد پانچ سو سے کم نہیں ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سکولوں کے سکیورٹی الارم ٹھیک نہ کرائے گئے تو ہیڈ ٹیچرز کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain