تازہ تر ین

مزارات پر دہشتگردی …. رپورٹ میں سنسنی خیز انکشافات

لاہور (خصوصی رپورٹ) مزارات پر دہشتگردی کے واقعات کے بعد محکمہ اوقاف کو آمدن میں کمی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ٹھیکیداروں نے عدم ادائیگیوں کے باعث نئے ٹینڈر میں شمولیت کا بائیکاٹ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ اوقاف و مذہبی امور کی آمدن کا بڑا حصہ مزارات سے آتا ہے مگر لال شہباز قلندر کے مزار پر خود کش حملے کے نتیجے میں دربار خضرت بی بی پاکدامن ، دربار حضرت داتا گنف بخش ، دربار حضرت بابا بلھے شاہ سمیت پنجاب کے اہم مزارات زائرین کیلئے چند روز بند رہنے اور حفاظتی اقدامات کی وجہ سے زائرین کی کمی سے محکمہ اوقاف کی آمدن شدید متاثر ہوئی۔ محکمہ ملازمین کو تنخواہیں بھی مشکل سے ادا کی گئیں کیونکہ مزارات سے اکھٹی ہونے والی رقوم سے ماہانہ کی بنیاد پر محکمانہ اخراجات ادا کئے جاتے ہیں ۔ دوسری جانب محکمہ اوقاف کے رجسٹرڈ ٹھیکیداروں نے گزشتہ بلوں کی عدم ادائیگیوں پر آج سے پانچ ترقیاتی منصوبوں کیلئے ہونے والے ٹینڈروں کا بائیکاٹ کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے ۔ ٹھیکیداروں کے 80 لاکھ روپے سے زائد کے بل واجب الادا ہیں۔ ٹھیکیداروں کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ سیکرٹری اوقاف سے ملکر ٹینڈر موخر کرایا جائے یا پھر جب تک بلوں کی ادائےگی نہیں ہوتی نئے ٹینڈرز کا بائیکاٹ جاری رکھا جائیگا۔ واضح رہے شیڈول کے مطابق آج 3 کروڑ 80 لاکھ روپے کے پانچ ترقیاتی منصوبے کے ٹینڈرز ہونا ہیں جن میں وہاڑی کے دربار شاہ صادق نہنگ کی تزئیں اور آرائش جبکہ جامع مسجد غوث بالا پیر، جامع مسجد داﺅد جہانیاں مظفر گڑھ، جامع مسجد گوٹھ آلو رحیم یار خان کی تعمیر نو کا کام شامل ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain