تازہ تر ین

ڈاکٹروں کی سُنی گئی ….بڑی خوشخبری مل گئی

گلگت (نیوز ایجنسیاں) گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت نے محکمہ صحت میں کنٹریکٹ پر بھرتی ہونے والے ڈاکٹروں کی ملازمتوں کو مستقل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان کی جانب سے جاری احکامات کی روشنی میں کئے گئے اس اس فیصلے کے تحت ایسے تمام ڈاکٹرز جنہوں نے اپنی سروس کے دو سال مکمل کرلیئے ہیں انکو مستقل کیاجارہاہے۔ سیکریٹری صحت گلگت بلتستان سعید اللہ خان نیازی کے دفتر سے جاری ایک اعلامیہ کے مطابق وزیر اعلی گلگت بلتستان حفیظ الرحمن کے احکامات کے تحت سپیشل پے ( تنخواہ) کا پیکج منظور کئے جانے کے بعد ان ڈاکٹرز کو خصوصی تنخواہوں کی فراہمی کے لیئے نیشنل بنک آف پاکستان میں اکاوئنٹ بھی کھلوایا جا چکا ہے ۔ سالانہ 170ملین روپے خصوصی تنخواہوں کی مد میں ڈاکٹروںکو ادا کئے جائیں گے۔اعلامیہ کے مطابق ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے صوبائی حکومت نے یہ اہم ترین اقدامات کئے ہیں ۔ موجودہ حکومت کے دور کے آغاز سے پہلے گلگت بلتستان میں 170ڈاکٹرزمختلف ہسپتالوںمیں ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے تھے جن کی تعداد اب بڑھ کر 400تک پہنچ چکی ہے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے عوام دوست اقدامات اور صحت جیسے اہم شعبے میں اصلاحات کی بدولت صوبے کے تمام ہسپتالوں میں ڈاکٹروںکی کمی کو پور ا کیا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کوصحت کی سہولیات میں آسانیاںمیسر ہوسکے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain