واشنگٹن ڈی سی(ویب ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر براک اوباما پر نیا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے بدنام زمانہ جیل گوانتا نامو بے میں قید درجنوں انتہائی خطرناک دہشت گردوں کو رہا کیا۔اگرچہ ٹرمپ نے اپنے اس الزام کا ماخذ بیان نہیں کیا لیکن بظاہر ان کا اشارہ ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلی جنس آفس کی جاری کردہ اُس ششماہی رپورٹ کی طرف ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جولائی 2016 میں گوانتا نامو بے جیل سے رہائی پانے والے قیدیوں میں سے 122 دوبارہ دہشت گردی میں ملوث ہو گئے ہیں۔