تازہ تر ین

قطر ایئرویز اکانومی کلاس میں 2017 کی بہترین ایئرلائن قرار

لندن(ویب ڈیسک) مسافروں کو اکانومی کلاس میں سہولت دینے کے اعتبار سے ایک سروے میں قطرایئرویز کو 2017 کی بہترین ایئرلائن قرار دیا گیا ہے۔برطانوی ویب سائٹ “ڈیلی میل” کی رپورٹ کے مطابق بہترین ایئرلائنز کے حوالے سے کئے گئے سروے میں دنیا کی معروف ایئرلائنز کی اکانومی کلاس میں مسافروں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔ سروے میں اکانومی کلاس میں سیٹوں کے درمیان فاصلہ، پرسکون سیٹیں اور سیٹوں کے درمیان فاصلہ بڑھانے کے اضافی چارجز وغیرہ کا جائزہ لیا گیا جس کے بعد قطر ایئرویز کو دنیا کی سب سے بہترین ایئرلائن قرار دیا گیا جب کہ بھارت کی ایئرانڈیا دوسرے، ڈیلٹا ایئرلائنز تیسرے، اتحاد ایئرویز چوتھے اور ترکش ایئرلائنز پانچویں نمبر پر بہترین ایئرلائن قرار پائی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain