تازہ تر ین

اِن ویب سائٹس کو فوری بند کردو،حکم نامہ جاری

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے گستاخانہ مواد کی حامل تمام ویب سائٹس کو فوری بند کرنے کا حکم دیا ہے ۔ سوشل میڈیا پر قوم کی عزت و ناموس بیچی جا رہی ہے سےکرٹری آئی ٹی ، چیئرمین پی ٹی اے ، سےکرٹری انفارمیشن کو اگر خفیہ اداروں کی معاونت درکار ہے تو وہ حاصل کریں ۔ سارا متنازعہ مواد وزیر اعظم بھجوایا جائے معاملہ کی حساسیت سے وزیر اعظم کو آگاہ کیا جائے ۔ اعلیٰ ترین سطح پر معاملہ کو دیکھا جائے ۔ اگر ضرورت پڑی تو وزیر اعظم کو بھی بلا¶ں گا کےونکہ یہ ایسا مسئلہ ہے جس پر پوری قوم کو اٹھنا ہو گا اور تمام عدلیہ کو اس کا نوٹس لینا ہو گا ۔ جمعرات کو جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے سوشل میڈیا پر مقدس ہستیوں کے خلاف گستاخانہ مواد کی اشاعت کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کی ۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کا کہنا تھا کہ اس معاملہ پر پارلیمان خاموش ہے کسی کا کوئی ریفرنس نظر نہیں آیا ۔ پاکستان کے جتنے مسائل ہیں وہ اتنے اہم نہیں جتنا یہ مسئلہ اہم ہے اس کی طرف کوئی توجہ نہیں دی رہا جو کہ اےک حیران کن بات ہے ۔ جسٹس شوکت صدےقی نے وزےر اعظم کا حلف نامہ بھی عدالت مےں پڑھ کر سناےا جسٹس شوکت عزیز نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت کسی کی طرف سے کوئی رد عمل نہےں آیا کسی کو کوئی ٹینشن نہےں ۔ لوگوں کو پتہ نہےں ےہ سب دےکھ کر نےند کےسے آ جاتی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ سارا مواد وزےراعظم کو بھےجا جائے تاکہ انہےں معاملہ کی حساسےت کا پتہ چلے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ےہ صرف شوکت عزےز صدےقی کا مسئلہ نہےں ۔ اس پر پوری پاکستان کی عدلےہ کام کرے گی جبکہ سےکرٹری داخلہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز کےس کی سماعت کے بعد ہم نے اجلاس منعقد کےا اور فےصلہ کےا کہ گستاخانہ پےجز اپ لوڈ کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کرےں گے جبکہ چےئرمےن پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ چھ پےجز بلاک کر دئےے گئے ہےں جبکہ جسٹس شوکت صدےقی نے طلب کرنے کے باوجود سےکرٹری آئی ٹی اور سےکرٹری انفارمےشن کے پےش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کےا اور انہےں اےک گھنٹہ مےں پےش ہونے کا حکم دےا ۔ جسٹس شوکت صدےقی کا کہنا تھا کہ اگر دونوں سےکرٹری پےش نہ ہوئے تو ان کے وارنٹ جاری کئے جائےں گے جس کے بعد دونوں سےکرٹری عدالت مےں پےش ہو گئے ۔ جسٹس شوکت صدےقی کا کہنا تھا کہ سارا متنازعہ مواد وزےر اعظم کو بھجوا دےا جائے معاملہ کی حساسےت سے وزےر اعظم کو آگاہ کےا جائے اعلیٰ ترےن سطح پر معاملہ کو دےکھا جائے ۔ جسٹس شوکت صدےقی کا کہنا تھا کہ اس معاملہ پر وزےر اعظم کو بھی بلانا پڑا تو بلائےں گے،ان کا کہنا تھا کہ معاملہ پر اعلیٰ سطح پر اےکشن ہونا چاہےے ۔ ان کا کہنا تھا کہ سوشل مےڈےا پر قوم کی عزت و ناموس بےچی جا رہی ہے ۔ وزارت داخلہ ، آئی ٹی اور دےگر متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داری پوری کرےں ۔ عدالت نے گستاخانہ مواد کی وےب سائٹس فوری بلاک کرنے کا حکم دےا ہے ۔ چےئرمےن پی ٹی اے کی جانب سے پےش کی گئی رپورٹ پڑھ کر جسٹس شوکت صدےقی اےک مرتبہ پھر آبدےدہ ہو گئے ان کا کہنا تھا کہ الےکٹرانک مےڈےا پر بھی فحاشی پھےلی ہوئی ہے پہلے فےملی کے ساتھ چےنل دےکھتے تھے اب اشتہار بھی نہےں دےکھ سکتے ۔ جسٹس شوکت صدےقی کا کہنا تھا کہ سےکرٹری آئی ٹی ، چےئرمےن پی ٹی اے اور سےکرٹری انفارمےشن کو اگر خفےہ اداروں کی معاونت درکار ہے تو وہ بھی حاصل کرےں ۔ مجھے اس معاملہ پر سنجےدہ رپورٹ چاہےے سب سے بڑا مسئلہ ےہی ہے تمام اداروں کو اس پر نوٹس لےنا ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پارلےمان اس پر خاموش ہے ان کی طرف سے کوئی بھی رد عمل سامنے نہےں آ رہا ۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ضرورت پڑی تو وزےر اعظم کو بھی بلا¶ں گا کےونکہ ےہ اےسا مسئلہ ہے جس پر پوری قوم کو اٹھنا ہوگا اور تمام عدلےہ کو اس پر نوٹس لےنا پڑے گا ۔ عدالت نے کےس کی مزےد سماعت پےر تک ملتوی کر دی جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر تھانہ رمنا مےں اےس اےچ او ارشاد ابڑو کی مدعےت مےں گستاخانہ مواد کے حوالہ سے نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لےا گےا ہے ۔ مقدمہ مےں توہےن رسالت کی دفعات شامل ہےں ۔ مقدمہ کی تفتےش پولےس اور اےف آئی اے مشترکہ طور پر کرےں گی ۔ تفتےشی عمل مےں پی ٹی اے سے بھی معاونت حاصل کی جائے گی جبکہ متنازعہ وےب سائٹ پےج کا رےکارڈ حاصل کرنے کے لےے اےف آئی اے نے فےس بک انتظامےہ سے رابطہ کر لےا ہے ۔ سےکرٹری داخلہ نے اےف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو معاملہ کی تحقےقات کے لےے خصوصی ٹاسک دے دےا ہے پولےس ، اےف آئی اے اور پی ٹی اے نے پےش رفت سے متعلق کارکردگی رپورٹ تےار کر لی ہے ۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain