تازہ تر ین

پاک افغان سرحد سے افسوسناک خبر

کوئٹہ(نیوز ڈیسک)پاک افغان سرحد کو ایک بار پھر غیرمعینہ مدت کے لیے بند کر دیا گیا ، دو روز کے دوران 24ہزار سے زائد افراد افغانستان گئے ۔ پاکستان نے سرحد پر موجود ہزاروں افغان باشندوں کی مشکلات کے پیش نظر جذبہ خیر سگالی کے تحت اٹھارہ روز بندش کے بعد سرحد دو روز کے لیے کھولی تھی ۔ بارڈر حکام کے مطابق اس دوران چوبیس ہزار سے زائد افغان اپنے ملک گئے اور نو سو سے زائد افراد پاکستان میں داخل ہوئے ۔ سرحد پر صرف پاسپورٹ رکھنے والوں کو آمد و رفت کی اجازت دی گئی تھی تاہم تجارتی سرگرمیاں بدستور معطل ہیں ۔ دو روز مکمل ہونے کے بعد پاک افغان سرحد کو تاحکم ثانی بند کر دیا گیا ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain