تازہ تر ین

پیپلز پارٹی میں سب برابر, زرداری کا ساتھیوں کیلئے بڑا اعلان

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی، نیوز ایجنسیاں) جرمنی کی سفیر متعینہ پاکستان مس اینا لیپل نے سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی ز رداری سے زرداری ہاﺅس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران دونوں باہمی دلچسپی کے امور اور عالمی اور خطہ کی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر سینیٹر شیری رحمن اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا بھی موجود تھے۔ سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری سے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سینیٹروں نے زرداری ہاﺅس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات کرنے والوں میں سینیٹر نوابزادہ سیف اللہ مگسی، سینیٹر روزی خان کاکڑ، سینیٹر سیف اللہ بنگش، سردار لکھمیر خان بگٹی، میر باز خان کھیتران اور میر ہزار خان مری نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران بلوچستان کی صورتحال، آئندہ انتخابات کے لئے حکمت عملی، بلوچستان میں پارٹی کو منظم کرنے کے امور زیر بحث آئے۔ ملاقات کے دوران سینیٹر سردار علی خان اور سابق ایم اے مہرین انور راجہ بھی موجود تھیں۔ سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چےئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پی پی پی ملک کے محروم طبقے کی واحد نمائندہ جماعت ہے جس نے ہر دور میں اس ملک اور قوم کے ترقی اور مضبوطی کے لئے کردار ادا کیا ہے۔ کارکن انتخابات کی تےاریاں کریں اور بھٹو ازم کو ہر شہری کا نعرہ بنائےں۔ لعل محمد خان پارٹی کا قیمتی سرمایہ اور شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بے نظےر بھٹو کے قریبی اور پارٹی کے وفادار ساتھےوں میں سے ایک ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق وفاقی وزیر لعل محمد خان کی رہائش گاہ ملاکنڈ ہاﺅس اسلام آباد آمد کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر لعل محمد خان کے بےٹے آسد لعل خان سمےت ملاکنڈ سے تعلق رکھنے والے پارٹی کے سرکردہ کارکنوں کی کثےر تعداد بھی موجود تھی جبکہ پی پی پی کے صوبائی صدر انجینئر محمد ہماےون خان، صوبائی جنرل سیکرٹری فیصل کریم کنڈی، فرحت اللہ بابر، خواجہ محمد خان، نجم الدین خان، سابق وفاقی وزیر ملک عظمت خان، سابق صوبائی صدر سردار علی خان، سینیٹر رخسانہ بنگش، ڈاکٹر قیوم سومرو، نور عالم خان، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے بھائی حیدر علی شاہ، اور دیگر راہنماءبھی ان کے ہمراہ تھے۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے لعل محمد خان کے ساتھ ان کے اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کی۔ اس موقع پر شریک چےئرمین اور سابق وفاقی وزیر لعل محمد خان کے درمیان تقرےبا¿¿ ایک گھنٹہ ون ٹو ون ملاقات اور ملکی، علاقائی سیاسی صورتحال پر تفصیلی بات چےت ہوئی۔ شریک چےئرمین نے کہا کہ پی پی پی ملک کے محروم طبقے کی واحد نمائندہ جماعت ہے جس نے ہر دور میں اس ملک اور قوم کے ترقی میں مثالی کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ناراض ساتھیوں کو منانے کےلئے میں خود جاﺅں گا کیونکہ ےہ پارٹی سب کی ہے اور اس میں بڑا چھوٹا کوئی نہیں ہے اور پارٹی میں تمام کارکنوں کو ےکساں اور باعزت مقام حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کو مزید کامیابی کے لئے تمام کارکن بھرپور کوششیں شروع کریں اور بھٹو ازم کو ہر شہری کا نعرہ بنائیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain