تازہ تر ین

جنرل (ر) راحیل شریف کیلئے بڑا عہدہ, وزیراعظم جلد فیصلہ کرینگے

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سعودی عرب سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کی 39 ملکی اتحاد کی سربراہی کے حوالے سے اجازت مانگ رہا ہے۔ معاملے پر وزیراعظم جلد فیصلہ کریں گے، ڈان لیکس کی تحقیقات کیلئے قائم کمیٹی اپنا کام تقریباً مکمل کر چکی، آئندہ چند روز میں رپورٹ آنے کی توقع ہے۔نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت دہشت گردی کا مکمل خاتمہ چاہتی ہے۔ دہشت گردی کے مقدمات کے لئے خصوصی عدالتوں کے لئے نیا قانون بنایا جائے گا۔ نیشنل ایکچشن پلان پر عملدرآمد ہو رہا ہے۔ کچھ نکات پر کم اور کچھ پر زیادہ عملدرآمد ہو رہا ہے تاہم خامیوںپر مزید قابو پانے کی ضرورت ہے، وزارت داخلہ نے اس پر کافی کام کیا ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کے باعث دہشت گرد بھاگ کر افغانستان چلے گئے، افغان بارڈر پر باڑ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاکستان اور افغانستان نے مل کر دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل سکیورٹی کیلئے حکومت کی مدت میں توسیع کی ضرورت نہ پڑے۔ افغانستان میں امن ہو گا تو پاکستان میں امن ہو گا۔ انہوں نے کہا میرے خیال میں راحیل شریف کو اجازت مل جائے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain