تازہ تر ین

کراچی کے علاقے لانڈھی کی ٹیکسٹائل مل میں آگ،عمارت میں موجود افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔

کراچی(ویب ڈیسک) کراچی کے علاقے لانڈھی میں قائم ٹیکسٹائل فیکٹری میں لگی آگ بے قابو ہو گئی ہے۔ آگ کو تیسرے درجے کی قرار دیتے ہوئے امدادی کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ امدادی ٹیموں نے فیکٹری میں ہھنسے تمام افراد کو بحفاظت نکال لیا ہے تاہم آگ کی شدت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ صورتحال کے چیف فائر آفیسر نے کے پی ٹی اور سول ایوی سیشن کے فائر بریگیڈز کی بھی مدد طلب کر لی ہے۔چیف فائر آفیسر محمد تحسین کے مطابق آتشزدگی کے باعث بلڈنگ میں کریک پڑ رہا ہے جس سے عمارت کسی بھی وقت گر سکتی ہے، اس لیے عمارت کے اندر نہیں جا سکتے۔ ادھر واٹر بورڈ کے ہائیڈرنٹس پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ سیکریٹری بلدیات وایم ڈی واٹر بورڈ رمضان اعوان کی ہدایت پر پانی کے متعدد ٹینکرز جائے وقوعہ کیلئے روانہ کر دیے گئے ہیں۔ فیوچر کالونی اور شیر پاو¿ ہائیڈرنٹس کو بھی دیگر ٹینکروں سے خالی کرا لیا گیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain