تازہ تر ین

پنجاب بھر میں ہیپاٹائیٹس کلینکس …. گردے ، جگر کے مریضوں کیلئے خوشخبری

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے بارش کے دوران پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کے منصوبے کی سائیٹ کا اچانک دورہ کیا اور منصوبے کے تعمیراتی کاموں کاجائزہ لیا۔ وزیراعلی 2گھنٹے تک منصوبے کی سائیٹ پر موجود رہے اورصحت عامہ کے اس اہم منصوبے پر ہونے والے کام کا معائنہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے منصوبے پر انتہائی معیاری اوربرق رفتاری سے ہونے والے تعمیراتی کام کو سراہتے ہوئے کہاکہ منصوبے پر کام کی رفتار دیکھ کر مجھے بے پناہ خوشی ہوئی ہے اور منصوبے پر کام کی رفتار اور معیار دیکھ کر میرا خون بہت بڑھ گیا ہے۔ وزیراعلیٰ سائیٹ پرکام کرنے والے مزدوروں میں گھل مل گئے اور منصوبے پر کام کرنے والے مزدوروں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ آپ ایک قومی منصوبے پر کام کر رہے ہیں اور آپ کا کردارہمیشہ یادر کھا جائے گا۔ مجھے یہاں 24گھنٹے کام ہوتا دیکھ کر مسرت ہوئی ہے بلاشبہ آپ انتہائی محنت اور لگن کے ساتھ منصوبے پر کام کررہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے بارش کے باوجود مختلف مقامات پر جا کر منصوبے پر تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ کوسائیٹ پرہونے والے کام کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ نے پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کی سائیٹ پر زیر تعمیر ہیپاٹائٹس کلینک کا دورہ کیااور ہیپاٹائٹس کلینک میں بنائے جانے والے مختلف شعبے دیکھے۔ وزیراعلیٰ نے ہیپاٹائٹس کلینک میں تعمیراتی کام کے اعلی معیار کوسراہتے ہوئے کہاکہ ہیپاٹائٹس کلینک کا افتتاح رواں ماہ کیا جا رہاہے اور اس طرح کے ہیپاٹائٹس کلینک پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی بنائے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے الابراج گروپ(Abraaj Group) کی ہیلتھ فنڈ امپیکٹ کمیٹی کے چیئرمین سر ڈیوڈ نکلسن (Sir David Nicholson)کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی جس میں ہیلتھ کیئر سسٹم کی بہتری، ڈاکٹروں کی تربیت اورامراض کی تشخیص کے حوالے سے معاونت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں الابراج گروپ کے وفد نے ہیلتھ کیئر سسٹم کی بہتری کے لئے پنجاب حکومت کے ساتھ تعاون میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے ہیلتھ کیئر سسٹم بہتر بنانے کے لئے جامع اقدامات اٹھائے ہیں۔ ہسپتالوں میں عام آدمی کو بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی ہماری ترجیحات ہیں اوردکھی انسانیت کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں ملنا ان کا حق ہے۔ہسپتالوں میں علاج معالجے کی خدمات کو بہتر بنانے کیلئے ہر جگہ سے تعاون حاصل کیا جائے گا۔طبی سہولتوں کی بہتری کیلئے موثر ریگولیٹری فریم ورک انتہائی ضروری ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے آسٹریا میں ورلڈاولمپکس ونٹر گیمز 2017 ءمیں شرکت کے لئے جانے والے سپیشل اتھلیٹس عبداللہ طاہر ، فرح احسان اور مہوش طفیل نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے سپیشل اتھیلٹس کو 3 ، 3لاکھ روپے کے چیک دئےے اور ان کے اہل خانہ کے لئے ہر طرح کی معاونت کااعلان کیا۔ وزیر اعلیٰ نے سپیشل اتھلیٹ فرح احسان کی والدہ کی درخواست پر ان کیلئے مفت گھر دینے جبکہ سپیشل اتھلیٹ مہوش طفیل کی والدہ کیلئے مالی امداد کا اعلان کیااوروزیر اعلی نے سپیشل اتھلیٹس کی ما¶ں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت آپ اور آپ کے بچوں کی دیکھ بھال کے لئے پورا تعاون کرے گی۔ انہو ںنے سپیشل اتھلیٹس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ آسٹریا میں ہونے والی ورلڈ ونٹر گیمز میں پنجاب اورپاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں اور امید ہے کہ آپ ان کھیلوں میں شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کرکے ملک وقوم کا نام روشن کریں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان ہم سب کا سانجھا وطن ہے اور اس کی ترقی اور خوشحالی کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہے۔ وطن عزیز میں بسنے والے عظیم پاکستانی ایک لڑی میں پروئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے مثالی تعلیمی پروگرامز سے پاکستان بھر کے طلبا و طالبات مستفید ہو رہے ہیں۔ سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے طلبا و طالبات کو بھی پنجاب کے تعلیمی پروگرامز میں شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے اس انقلابی اقدام سے قومی یکجہتی، بھائی چارے اور اخوت کا پیغام عام ہوا ہے۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف مسلم لیگ (ن) کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔
باقی صفحہ15بقیہ نمبر


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain