لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان سپر لیگ میں مبینہ طور پر اسپاٹ فکسنگ کے الزامات کا جواب دینے کے لئے فاسٹ بالر محمد عرفان کل ( پیر) کو کرکٹ بورڈکے اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیش ہوں گے ۔ پی سی بی کے مطابق دوسرے کھلاڑی شازیب حسن کو منگل کے روز پیش ہونے کے لئے نوٹس دیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن یونٹ دونوں کھلاڑیوں سے سوال جواب کے تفصیلی سیشن کے بعد باضابطہ بیانات بھی ریکارڈ کرے گا ۔
