تازہ تر ین

قوم کی بہنوں ، بیٹیوں پر کیچڑ اُچھالا گیا, خواتین نے سربراہ تحریک انصاف سے بڑا مطالبہ کردیا

اسلام آباد(آئی اےن پی ) چیئرمین تحریک انصاف سے خواتین کے وفد کی ملاقات،وفد کی جانب سے خواتین کی توہین و تضحیک پر شدید برہمی کا اظہار، حکومتی رکن نے مراد سعید نہیں بلکہ قوم کی بہنوں اور بیٹیوں پر کیچڑ اچھالا ہے ،وزیر اعظم اور نواز لیگ کی قیادت کی جانب سے معاملے پر مجرمانہ خاموشی شرمناک ہے۔ہفتہ کوتحریک انصاف شعبہ خواتین اسلام آباد کی صدر فوزیہ ارشد، سیمی ایزدی اور دیگر خواتین نے بنی گالہ میں چیئرمین سیکرٹریٹ میں عمران خان سے ملاقات کی ۔ وفد نے حکومتی رکن قومی اسمبلی کی جانب سے خواتین کی توہین و تضحیک پر شدید برہمی کا اظہارکیا۔ اراکین وفد کا کہنا تھا کہ حکومتی رکن نے مراد سعید نہیں بلکہ قوم کی بہنوں اور بیٹیوں پر کیچڑ اچھالا ہے۔وزیر اعظم اور نواز لیگ کی قیادت کی جانب سے معاملے پر مجرمانہ خاموشی شرمناک ہے۔قوم کی بہنوں بیٹیوں کی تذلیل پر خاموش رہ کر نواز شریف کیا پیغام دینا چاہتے ہیں۔ اراکینِ وفد نے کہا کہ قومی سیاست کو ناپاک اور مجرمانہ سوچ کے حامل عناصر سے پاک کرنے کا وقت آن پہنچا ہے۔ اراکینِ وفدنے یہ بھی کہا کہ عمران خان اور حزب اختلاف پر بڑھ چڑھ کر تنقید کرنے والی خواتین وزیر اور حکومتی اراکین کی زبانیں کیوں گنگ ہیں۔ اگر چیئرمین اجازت دیں، عفت مآب بہنوں بیٹیوں کے بارے میں گندی زبان استعمال کرنے والوں سے نمٹ لیں گی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ پارلیمان کو جاوید لطیف جیسے ناپاک خیالات کے حامل شخص سے پاک کرنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain