تازہ تر ین

مرکز میں حکومت ,پیپلز پارٹی کاپنجاب بھر میں اہم اعلان

لاہور (وقائع نگار)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین کے زیر صدارت بلاول ہاوس لاہور میں پی پی پی کا اہم اجلاس منعقد ہوا ۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے پنجاب میں دوبارہ سیاسی جلسوں کا اعلان کر دیا ہے۔ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ جلد ملتان کے جلسے کی تاریخ اور ریلیوں کا شیڈول جاری کریں گے۔ لاول بھٹو نے جیالے عہدیداروں کی تقرری کے لئے ساہیوال، پاکپتن اوکاڑہ، شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب کے لئے امیدواروں کے انٹرویو کئے۔ اجلاسوں کے بعد پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر الزمان کائرہ نے میڈیا کو بریفنگ بھی دی۔ قمر الزمان کائرہ نے ارکان قومی اسمبلی کی لڑائی پر افسوس کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ خواتین کے حوالے سے نازیبا الفاظ برداشت نہیں کئے جا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں سے نواز شریف اور عمران خان کو نہیں پیپلز پارٹی کو خطرہ ہے، سکیورٹی دی جائے۔ پیپلز پارٹی کی قیادت کا کہنا تھا کہ فوجی عدالتوں پر تحفظات کا مطلب یہ نہیں کہ ہم دہشت گردی کے حامی ہیں، ہماری تجاویز پر ہی قانون شہادت اور وکیل کا حق تسلیم کیا جا رہا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ حکومت کی طرف سے سرکاری ملازمتوں میں خواتین کے لئے 15فیصد کوٹہ مختص کرنے کے فیصلے کو سراہا ہے ۔ اپنے بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ خواتین کو برابر کا مقام دلوانا پیپلزپارٹی کے بنیادی نظریے میں شامل ہے ۔خواتین کے عالمی دن پر نوٹیفیکیشن جاری کر کے سندھ حکومت نے پارٹی اصولوں کی پاسداری کی ہے۔ انہوںنے کہا کہ عوام کی طاقت سے مرکز میں اقتدار حاصل کرکے وہاں بھی خواتین کا کوٹا 15 فیصد کریں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain