کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) بابائے انسانیت عبدالستار ایدھی مرحوم کے بیٹے اور پوتے کو جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے کا انکشاف ہوا ہے۔ دھمکیاں ملنے کے بعد فیصل اور سعد ایدھی نے پولیس کو تحفظ فراہم کرنے کی درخواست دے دی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق عبدالستار ایدھی کے بیٹے فیصل اور پوتے سعد ایدھی ڈکیتی کے مقدمے میں گواہی دینے کیلئے عدالت میں پیش ہوئے تھے۔ اس دوران عدالت میں ڈکیتی کے ملزم جمشید نے دونوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور کہا کہ اگر مقدمہ واپس نہ آیا تو جان سے ہاتہ دھونے پڑیں گے۔






































