لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ علاج معالجے کی خدمات کو مغرب سے خوب تر بنانا میرا مشن ہے‘ میرا اور میری حکومت کا نصب العین دکھی انسانیت کی خدمت ہے‘ ڈاکٹروں‘ نرسوں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی تربیت وقت کا تقاضا ہے۔ اتوار کو اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ صحت عامہ کی معیاری سہولتوں کے بغیر وقت ضائع کئے فوری اقدامات کرنا ہوں گے ۔ علاج معالجے کی خدمات کو خوب سے خوب تر بنانا میرا مشن ہے۔ اس مقصد کے لئے الابراج گروپ کی معاونت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرا اور میری حکومت کا نصب العین دکھی انسانیت کی خدمت ہے‘ ڈاکٹروں‘ نرسوں اور پیرامیڈیکل سٹاف کی تربیت وقت کا تقاضا ہے۔ اجلاس میں الابراج گروپ کی ہیلتھ فنڈ کمیٹی کے وفد نے بھی شرکت کی۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر الابراج گلوبل‘ ہیلتھ کیئر نے حکومت سے صحت کے شعبے میں تعاون پر اتفاق کیا۔






































